پانی میں ڈوبنے سے 38 سالہ شخص کی موت

0

 


مالیگاؤں (سمیر انڈین/اردو رپورٹر) مالیگاؤں سے قریب واقع دیہات پاٹنہ میں رویندرا جگناتھ سونونے کا پارسو ندی میں پیر پھسل گیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی


واقع 7 اگست دوپہر 2 بجے کے قریب پاٹنہ گاؤں میں پیش آیا جس کے بعد انھیں جنرل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر اوم جادھو نے تفتیش کے بعد انھیں مردہ قرار دیا

پولیس نائک سچن گائیکواڈ کو اس حادثے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد انھوں نے اپنی نگرانی میں قانونی مراحل کی تکمیل کی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کی گئی۔رویندرا کے اہل خانہ میں والدین، بیوی، دیڑھ ماہ کا بیٹا اور بھائی ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)