بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن چناٶ کے لیۓ پانچ رکنی کمیٹی تشکیل کی

0

 امتیاز جلیل ، عبدالغفار قادری ، سید معین ، فیروز لالہ اور ڈاکٹر خالد پرویز شامل

29 اور 30 اکتوبر کو اورنگ آباد میں کمیٹی کی میٹنگ ، اسدالدین اویسی کی شرکت


صدر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے مہاراشٹر میں ہونے والے کارپوریشن الیکشن کی تیاریوں کے لیۓ ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ۔ جس میں صدر مہاراشٹر و رکن پارلمنٹ امتیاز جلیل صاحب ، عبدالغفار قادری صاحب ، سید معین صاحب ، فیروز لالہ صاحب اور مالیگاٶں سے صدر شمالی مہاراشٹر مجلس ڈاکٹر خالد پرویز صاحب شامل ہیں ۔ اس کی اطلاع بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے گذشتہ روز اپنے ٹویٹر ھینڈل کے ذریعے دی ۔

اسدالدین اویسی صاحب کی ھدایت کے بموجب کمیٹی کے اراکین کی ایک جاٸزہ میٹگ 29 اور 30 اکتوبر کو اورنگ آباد میں منعقد ہوگی ۔ جس میں مہاراشٹر کی کارپوریشنوں کے ہونے والے انتخابات کی تیاریوں سے تعلق منصوبہ بندی کرنے اور کس طرح مجلس کے امیدوار زیادہ سے زیادہ کامیاب ہوں گے اس کی حکمت عملی طٸے کی جاۓ گی ۔باوثوق ذراٸع کے مطابق اس میٹنگ میں بیرسٹر صاحب بھی شریک ہوں گے ۔ اور مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال کا جاٸزہ لے کر کمیٹی کو رہنمایانہ ھدایات دیں گے ۔



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)