کالج کی فیس گم ہونے پر طالبہ نے خود کشی کر لی۔

0

 


(ناسک)مالیگاؤں شہر سے دو گھنٹے کی دوری پر واقع نا سک میں فیس نہ ہونے کی وجہ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔جس کے سبب تعلیمی حلقوں میں غم کی لہر چھا گئی۔ا

س ضمن میں ملی تفصیل کے مطابق ست سونگی آیورویدک کالج میں 22 سالہ طالبہ نے اس وجہ سے خود کشی کر کے اپنی زندگی ختم کر لی کہ اس کی فیس کہیں گم ہو گئی تھی۔


موصول ہوئی اطلاع کے مطابق  سورتی سانم بیڑ کی رہائشی بتائی گئی ہے۔ناسک میں بی۔ ایچ۔ ایم کے تیسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔دو سے تین روز قبل اپنے گھر سے لوٹی تھی۔کالج میں فیس بھرنے کے لیے 6 ہزار روپیے لے کر رکھی تھی۔بد قسمتی سے راستے میں فیس کے لیے لی ہوئی رقم کہیں گم ہو گئی۔اس بات سے وہ کافی پریشانی میں مبتلا تھی۔اس وجہ سے اسنے اپنے کمرے میں پھانسی کا پھندہ لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔اس طرح کا اندازہ پولیس کی جانب سے لگایا جا رہا ہے۔اس معاملہ کو ناسک پنچوٹی پولیس اسٹیشن نے درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)