اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں میں "یوم اردو "کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد

0

 "اردو زبان کی حفاظت کرنا اہم مقصد ہے "عبدالکریم سالار.



جلگاوں ۔( نامہ نگار )اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرانصرام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں میں اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار کی صدارت میں یوم اردو ، مشاعرہ بیاد مزا غالب و اقبال پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔۔


دانیال دیشمکھ کی تلاوت پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔

پروگرام کے اغراض و مقاصد اسکول ھذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ سر نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو کمیٹی کی جانب سے اسکول میں بہت سی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں ۔ اسی کی ایک کڑی یہ مشاعرہ بھی ہے ۔اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرنے کا مقصد طلبہ وطالبات میں اردو ادب سے لگاو پیدا کرنا نیز زبان پر عبور حاصل کرنا ہیں ۔


 انابیہ و اسرا نے علامہ اقبال کی نظم لا الہ الا اللہ کلام سے مشاعرے کا آغاز کیا ۔شعراء اکرام میں نہم جماعت کے طلبہ وطالبات نے غالب و اقبال کے مشہور غزلیں، نظمیں و منتخب اشعار کو مترنم آواز میں پیش کیے ۔ سامعین نے انھیں داد و تحسین سے نوازا ۔


 عبدالکریم سالار نے اپنے صدارتی خطبہ میں طلبہ وطالبات نیز اردو معاون معلم خان ناصر اور ڈاکٹر انیس الدین شیخ کو مبارکباد پیش کیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے ہم اردو زبان کو فروغ دے سکتے ہیں اردو زبان کی حفاظت کرنا سب سے اہم مقصد ہے جس کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرنے کی ضرورت ہیں ۔آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھیں 

شعراء اکرام میں جماعت نہم سے ضحی، ضیاء، آشنا، سعدیہ، زوفیہ، مسیرا، اشفاق، طوبی، حمیرہ ، زوبیہ، شاہد، عماز، احتشام، معین، فیضان، وانیال، دانیال، معاذ، کشف، مہوش، عدنان، عرفان، ذیشان اسد، طلبہ وطالبات نے غالب و اقبال کے کلام کو پیش کیے ۔

اپنے منفرد انداز سے بذریعہ اشعار سے مس ثناء مہرین انیس شیخ اور تسمیہ دیشمکھ نے نظامت کے فرائض کو بحسن خوبی انجام دیے ناصر خان کے رسم شکریہ سی تقریب کا اختتام ہوا ۔

پروگرام کو کامیاب کرنے میں اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون شیخ ، خان ناصر ، ڈاکٹر انیس الدین شیخ کا تعاون رہا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)