شکایت درج کروانے آئی خاتون سے پولیس نے کروایا مساج، ویڈیو وائرل

0

 


نئی دہلی:ریاست بہار میں پولیس عہدیدارکی جانب سے نیم برہنہ حالت میں ایک خاتون کے ساتھ مساج کروانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہسرا ضلع کے ناوہٹا پولیس اسٹیشن کے داہرآوٹ پوسٹ میں خدمات انجام دینے والے ایک سینئرپولیس عہدیدار ششی بھوشن سنہا کا یہ ویڈیو ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شرٹ کے بغیربیٹھے ہوئے ہیں اورفون پرکسی سے سنجیدہ گفگتوکررہے ہیں جبکہ ایک خاتون ان کا مساج کررہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شکایت کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچنے والی خاتون کو آوٹ پوسٹ کے ریسڈینشل کوارٹرس میں طلب کرکے اس سے جبراً مساج کروایا گیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد فوری طور پر بہار پولیس کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ مذکورہ عہدیدارکومعطل کردیا گیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)