ممبئی آگرہ ہائے وے پر 90 تیز دھار تلواریں ضبط

0



 مہاراشٹر کے دھولیہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ یہاں ممبئی آگرہ ہائی وے پر ایک اسکارپیو کے اندر سے 89 تلواریں اور ایک خنجر برآمد ہوا ہے۔ ڈرائیور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہ ہتھیار چتور گڑھ سے جالنا لے جارہا تھا۔ اس معاملے میں اب تک 4 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے

  ساتھ ہی بی جے پی لیڈر رام کدم نے اسے ایک بڑی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلواریں راجستھان سے یہاں آئی ہیں جہاں کانگریس کی حکومت ہے۔ یہ مہاراشٹر میں فسادات کرانے کی ایک بڑی سازش ہے۔ اس سے پہلے پونے میں بھی اسی طرح کے ہتھیار برآمد ہوئے تھےجنہیں اورنگ آباد بھیجا جارہا تھا۔ کیا کانگریس اس سازش میں ملوث ہے؟ کیا ٹھاکرے حکومت اس کی جڑ تک جائے گی اور اس کی تحقیقات کرے گی؟ بی جے پی لیڈر رام کدم نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریاست میں جہاں بھی کانگریس کی حکومت ہے وہاں یہ ہتھیار بھیجے جارہے ہیں۔ اس بڑی برآمدگی کے بعد دھولیہ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں ہتھیار کس نے اور کس مقصد کے لیے منگوائے تھے۔

 


دھولیہ پولیس نے بتایا کہ سونگیر پولس کی ایک گشتی گاڑی بدھ کی صبح تقریباً 7 بجے ممبئی-آگرہ ہائی وے سے گزر رہی تھی۔ اس دوران اس نے مشتبہ اسکارپیو (MH09-CM-0015) کو شیر پور سے دھولیہ کی طرف جاتے دیکھا۔ پولس نے اسکارپیو کا پیچھا کیا اور ڈرائیور کو SUV روکنے کی تنبیہ کی۔ لیکن وہ نہیں رکا۔ پولیس اس کا پیچھا کرتی رہی اور تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد اسکارپیو کو سونگیر پھاٹے کے قریب روک دیا گیا۔ اس میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے۔ گاڑی کی تلاشی شروع کی تو اس سے 90 تیز دھار ہتھیار برآمد ہوئے۔


  پولیس سپرنٹنڈنٹ پروین کمار پاٹل نے بتایا کہ برآمد کیے گئے ہتھیار کی قیمت 7 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہے۔ پاٹل کے مطابق، یہ راجستھان کے چتور گڑھ میں بنایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ہم نے وہاں کی پولیس سے بات کی ہے اور جالنہ پولیس سے بھی اس سلسلے میں کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ اس لیے آنے والے وقت میں اس معاملے میں کچھ اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)