راج ٹھاکرے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

0

 

فائل فوٹو

ممبئی،3،مئی(یواین آئی) مہاراشٹر نو نرمان سیناکے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف 2008 کے ایک کیس میں سانگلی کی ایک عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ایم این ایس سربراہ کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 109، 117، 143، فوجداری ترمیمی ایکٹ 7، ممبئی پولیس ایکٹ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ سیاسی ہلچل کے درمیان راج ٹھاکرے کے گھر کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایک کیس میں ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ غیر ضمانتی وارنٹ سانگلی کورٹ نے 2008 کے ایک کیس میں جاری کیا ہے۔ ایم این ایس سربراہ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 109، 117، 143، فوجداری ترمیمی ایکٹ 7، ممبئی پولیس ایکٹ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


بشکریہ ورق تازہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)