بدنام زمانہ یتی نرسمہانند کیخلاف ایف آئی آر، مہاتما گاندھی پر توہین آمیز ریمارکس

0


 غازی آبا د، 16 جولائی (ذرائع) ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت اور جونا اکھاڑہ کے مہا منڈلیشور جو اکثر اشتعال انگیز اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں،کو اس بار مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ ان کا یہ ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو کی بنیاد پر ڈاسنا پولیس اسٹیشن نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس ویڈیو میں مہنت نے بابائے قوم کے لیے انتہائی قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ہے۔ تبصروں کے ذریعہ انہیں ہندو مخالف ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج مہاتما گاندھی کی وجہ سے سنت اور مہاتما جیل جا رہے ہیں۔ایس پی ڈاکٹر ایراج رضا نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کی اطلاع ملنے پر تفتیش کی گئی۔

واضح ہو گیا کہ یہ ویڈیو یتی نرسمہا نند کا ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔یہ ویڈیو 13 جولائی کی رات کو ٹویٹ کی گئی تھی۔ اس معاملہ میں پولیس نے جھوٹ بول کر دو برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی دفعہ لگائی ہے۔ ایس پی دیہات کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی جانچ کی جا رہی ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)