گنگا ندی میں نہانے کے دوران ایک نوجوان کی موت

0


 پٹنہ: 20 جولائی: پٹنہ سٹی کے مال سلامی تھانہ علاقہ کے دھمداہی گھاٹ پر بدھ کے روز نہانے کے دوران ایک نوجوان گنگا ندی میں ڈوب گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہاں افرا تفری کا ماحول بن گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے اس کی اطلاع مالسلامی تھانہ کو دی۔ مالسلامی تھانہ نے پٹنہ سٹی سب ڈویزنل افسر کو گنگا گھاٹ پر ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو لیکر پہنچنے کی اطلاع دی ۔


اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کے سب انسپکٹر اشوک کمار یادو ٹیم فورس کے ساتھ دھمداہی گھاٹ پہنچ گئے۔ انہوں نے لاش کی تلاش شروع کر دی۔ تقریباً 2 گھنٹے کی محنت کے بعد ایس ڈی آر ایف ٹیم کو گنگا ندی سے نوجوان کی لاش ملی۔ خبر لکھے جانے تک پولیس لاش کی شناخت میں مصروف تھی۔


مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں مسلسل تیسرے دن چار نوجوانوں کی گنگا ندی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی ہے۔ آس پاس کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ان دنوں گنگا ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ ادھر یہاں نوجوانوں کے نہانے کی عادت ترک نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔


جبکہ اس سے قبل بھی ایک خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ تیز دھارمیں بہہ گئی تھی۔ لوگوں کی کوششوں سے خاتون اور اس کی ایک بیٹی کو بچا لیا گیا جبکہ دو کمسن بچےکے ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)