آدھار اور ووٹر شناختی کارڈ : Aadhar card voterID کولنک کرنے کے معاملے پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

0



 سپریم کورٹ نے آدھار اور ووٹر شناختی کارڈ کولنک کرنے کے معاملے پر سماعت سے انکار کر دیا ہے ۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک عرضی داخل کر ووٹر شناختی کارڈ کو آدھا کارڈ سے جوڑنے کو لے کر کیے گئے انتخابی قانون ترمیمی ایکٹ کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس لیڈر نے اس کے لیے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے انھیں ہائی کورٹ جانے کو کہا ہے ۔ واضح رہے کہ ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف رندیپ سرجے والا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر اسے رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ سرجے والا نے اپنی عرضی میں آدھار کو ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑنے کے قانون کو پرائیویسی کے حق کی خلاف ورزی اور آئین کے خلاف بتایا ہے ۔

ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ برابری کے حقوق کے خلاف ہے ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ووٹر کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا شہریوں کی پرائیویسی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ غیر آئینی بھی ہے ۔ کانگریس کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ آدھار شہریت کی نہیں بلکہ باشندہ ہونے کا ثبوت ہے ، جب کہ ووٹر شناختی کارڈ شہریت کا حق دیتا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)