کیمیکل فیکٹری میں ری ایکٹر فٹنے سے 6 افراد جل کر ہلاک

0


 نلگنڈہ: 24 اگست ( ذرائع) تلنگانہ کے ایک فارما کمپنی میں ری ایکٹر کے پھٹنے سے 6 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے یہ حادثہ نلگنڈہ ضلع کے چتیال منڈل کے مضافاتی علاقے ویلیمینڈو میں ہینڈیز کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ری ایکٹر پھٹنے کے بعد فارا کمپنی میں زبردست آگ لگ گئی۔ کیمیکل فیکٹری میں ری ایکٹر پھٹنے سے انڈسٹری کے تمام ورکرز باہر بھاگ گئے۔ بڑے پیمانے پر آگ اور دھواں انڈسٹری میں پھیل گیا۔ اس حادثے میں 6 افراد زندہ جل گئے اور کچھ لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آگ کی شدت سے مقامی لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)