جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) بتاریخ 28اگست بروزاتوار شہر کی اورنگ آباد ہائی وے پر آباد نوآبادی جو علاقہ ایم آئی ڈی سی میں شمار ہوتی یہاں واقع سپریم کالونی میں (دارالعلوم) "مدرسۃ المدینہ علی المرتضیٰ "کا افتتاح دعوتِ اسلامی ہند کے ضلع صدر زبیر عطاری کے دست مبارک سے عمل میں آیا اپنی افتتاحی تقریب میں موصوف نے حصول علمکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم ہی سے آدمی انسان بنتا ہے جب تک ہمارے پاس علم کا خزانہ نہیں رہے گا تب تک نہ ہم دنیا و آخرت سمجھ سکیں گے نہ اللہ کی ان نعمتوں سے فیضیاب ہو سکے گے اس لیے ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی علم حاصل کریں اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دیں اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی حنیف شاہ باپو تھے جبکہ ضلع بھر سے دعوتِ اسلامی کے مدنی علماء کرام و ذمہ داران نے بھی میں شرکت فرمائیں۔
واضح رہے کہ فی الوقت ملک گیر پیمانے پر میں دعوتِ اسلامی کے سینکڑوں مدارس دینی و عصری تعلیم سے نونہلالانے امت کی تعلیمی تشنگی کو سیریاب کر اسلامی ماحول کو جلابخشنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جن میں تقریبًا 40 ہزار کے قریب طلباء علم قرآن حفظ، علمیت ،ناظرہ قرآن کریم کی درس و تدریس کر رہے ہیں اسی کے ساتھ یہاں عصری علوم انگریزی علم الجبراء علم سائینس ،ہندی، مراٹھی اردو ، کمپیوٹر سائنس جیسی عصری تعلیم کا بھی شمار ہے اس موقع پر تحریک نے عوام سے اپیل کی کہ ہر گھریا خاندان سے کم سے کم ایک بچے کو حافظ قرآن یا عالم دین ضرور بنائیں ساتھ ہی ان مدارس کا
دامے درمے قدمے سخنے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی دعاء اور صلوۃ و سلام پر تقریب کا اختتام ہوا۔کامیابی کے لئے مقامی رضاکاروں نے محنت کی۔
کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی