مولانا جرجیس کو 10 سال قید: فاسٹ ٹریک کورٹ نے عصمت دری کیس میں سنائی سزا، 10 ہزار جرمانہ

0

 اٹاوہ کے مولانا جرجیس کو عصمت دری، بلیک میلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


ایک خاتون سے شادی کا بہانہ بنا کر عصمت دری، بلیک میل اور ڈرانے دھمکانے کے معاملے میں مجرم مولانا جرجیس کو وارانسی کی فاسٹ ٹریک عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ نیرج سریواستو کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے  10 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیا ہے۔  مولانا کو عدالتی تحویل میں لے کر جیل بھیج دیا گیا۔  ساتھ ہی مولانا نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔

جَیت پورہ کی رہنے والی ایک خاتون نے ساڑھے چھ سال قبل مولانا جرجیس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔  ایڈوکیٹ اودھیش کمار سنگھ کے مطابق متاثرہ لڑکی اور چار گواہوں کی گواہی کی بنیاد پر فاسٹ ٹریک کورٹ نے مولانا کو عصمت دری کا مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی۔  ڈی جی سی فوجداری آلوک چندر شکلا نے کہا کہ ایک اسلامی مذہبی رہنما ہوتے ہوئے مولانا نے متاثرہ کے ساتھ عصمت دری جیسا گھناؤنا جرم کیا۔

مسکراتا ہوا آئے مولانا ، سزا کے سنے کے بعد مایوس ہوگئے۔

 


ہنستے اور مسکراتے ہوئے مولانا جرجیس عدالت میں آئے آتے ہوئے اپنے وکیل اور دیگر لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔  تاہم عدالت نے انھیں 10 سال کی سزا سنائی تو ان کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوگئی۔  ساتھ ہی وہ پاس میں رکھی ایک کرسی پر بیٹھ گئے۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انھیں حراست میں لے لیا اور ڈسٹرکٹ جیل کی طرف روانہ ہو گئے۔

نوٹ: یہ خبر امر اجالا سے ہندی سے اردو ترجمہ کیا گیا ہے جہاں مولانا کی جانب سے کوئی بیان امر اجالا نے نہیں چھاپا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)