"جو قومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں ان کا تنزل ناگزیر ہے" : الحاج عبدالکریم سالار۔

0

 اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈی ایل ایڈ و بی ایڈ کالجز کے باہمی اشتراک سے  یوم اساتذہ کا انعقاد۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) 5 ستمبر  کو اقراء بی ایڈ کالج کے سیمینار ہال تقریب یوم اساتذہ کی ابتداء تلاوت قرآن پاک سے شیخ فیضان نے کی۔ نعت مبارکہ کا نذرانہ ڈی ایل ایڈ سال اول کی طالبہ نزہت شیخ نے پیش کیا۔ ترانہ اقراء مذنہ راحت اور ہمنوا نے پیش کیا۔ ادارہ  کے صدر  عبدالکریم سالار  کی زیر صدارت تقریب میں ڈی ایل ایڈ کالج کی طالبات امرین شاہ، فردوس شاہ، مذنہ راحت، محفوظہ شیخ نے اور بی ایڈ کالج کی طالبات فرحین چاند خان، فرحت فاطمہ اور طالب علم مذکر نے  اساتذہ کرام کی  عظمت پر اظہار خیال پیش کۓ۔ شبنم نعیم شیخ اور صابرین مہندی حسن نے گیت  پیش کیا۔ اس موقع پر ضلعی سطح پر مثالی معلمہ اعزاز یافتہ محترمہ غزالہ اصغر علی کا اعزاز  عبدالکریم سالارکے دست مبارک سے ہوا۔بی ایڈ کالج کی طالبات اول نازیہ عبدالحمید دوم عنزیلہ نفیس احمد و شیخ عرشین کامل کو سوم مقام حاصل کرنے پر عبدالرشید شیخ ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی  سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر شیخ،و غلام نبی باغبان موجود تھے اپنے صدارتی خطبے میں  عبدالکریم سالارنے طلباء کو نصیحت کی کہ جو قومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتی ان کا تنزل ناگزیر ہے اور صرف ڈی ایڈ یا  بی ایڈ پر اپنی تعلیم کا اکتفا نہ کریں بلکہ ساتھ ساتھ اعلی ترین مقابلہ جاتی امتحانات کی بھی تیاری کریں۔ محترمہ غزالہ اصغر علی  نے فرمایا کہ ہم ایک دوسرے سے حسد بغض نہ رکھے بلکہ محنت کرکے اعلیٰ مقام حاصل کریں۔مہمانان کا تعارف شیخ رفیق  نے پیش کیا۔ شعبہ ڈی ایل ایڈ،و بی ایڈ کے پرنسپلس، اساتذہ کرام، غیر تدریسی عملہ و تمام طلباء موجود تھے۔ نظامت بی ایڈ  کے طالب علم تنویر رضا نے کی۔ شکریہ پروفیسر ڈاکٹر ایشور  سونگرے نے ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)