ایک نشہ ایسا بھی

0

 واٹر ٹائیگر شکیل تیراک صاحب عمرہ کے لئے روانہ ۔۔۔ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے نیک خواہشات

تحریر: اعجاز شاھین مالیگاؤں

اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے عزت و ہدایت عطا فرماتا ہے ( القرآن )


شہر عزیز مالیگاؤں جو کہ آج بھی مسجد و مینار والا شہر کہلایا جاتا ہے مگر چند جرائم پیشہ افراد اور دیگر مافیا لوگوں کی وجہ سے ہر طرف شہر عزیز کو بد نام کیا جا رہا ہے ۔

آج کے ایسے ماحول میں جب کہ سارا شہر ایک جٹ ہوکر نشہ کے خلاف تحریک چلا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب مالیگاؤں کے واٹر ٹائیگر شکیل تیراک صاحب کو خود کی جان جوکھم میں ڈال کر بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی جان اللہ کے حکم سے بچانے اور لاش کو ڈھونڈ کر نکالنےکا نشہ چھایا ہوا ہے جس سے ہمارے نوجوانوں کو سبق سیکھنے کی بے انتہا ضرورت ہے شکیل تیراک صاحب گورمینٹ سرونٹ ہیں مگر لوگوں کی جان بچانے کی خاطر وہ ہمیشہ تیار دکھائی دیتے ہیں ۔ چاہیے وہ ڈیوٹی پر موجود ہوں یا یہ کہ ڈیوٹی پر نہ ہوں ۔ حالانکہ فی الحال عمرہ کرنے کے لئے چھٹی لے رکھی ہے اور ایسے وقت پلکھوڑ ڈیم کے اندر سے لاش تلاش کر کے نکالنا بہت زیادہ جوکھم بھرا کام تھا ۔ مگر اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے سے کام لینا تھا اور بالآخر شکیل تیراک صاحب نے انسانیت کے ناطے ایک غیر مسلم شخص کی لاش کو ڈھونڈ کر باہر لانے میں کامیابی حاصل کی اور گذشتہ دنوں رات میں تقریباً ایک بجے کوئ ایک غیر مسلم خاتون کچھ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شوہر سے تنگ آکر معصوم بچے کو چھوڑ کر گرنا پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنا چاہتی تھی


اتفاقاً شکیل تیراک صاحب ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی طرف واپس آرہے تھے ۔ دیکھا کہ اتنی رات کو تنہا اور پریشان عورت گرنا پل سے چھلانگ لگانے جارہی ہے فوراً گاڑی سے کود کر عورت کو پکڑ لیا اور پل کے کھمبے سے الگ کر کے پریشان عورت کو سمجھاتے ہوئے گھر والوں کو اطلاع دی اور سیدھا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا ۔ اسطرح اللہ تعالیٰ نے خاتون کی جان بچالی ۔۔۔۔ اور آج دنیاوی ایوارڈ ، انعامات ، شہرت وغیرہ کی پرواہ کئے بغیر شکیل تیراک صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس سرزمین پر عمرہ کرنے کی غرض سے بلا لیا اور یہ سفر مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کا 20 روز کا رہے گا ۔ ان شاءاللہ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شرف قبولیت بخشے ۔حاسدین کے حسد سے اور ہر قسم کی ریا کاری سے حفاظت فرمائے ۔

اے اللہ ہماری عمر میں ، ہررزق میں خیر وبرکت عطا فرما ۔ ہر قسم کے وبائ امراض سے ہماری حفاظت فرما ۔ اور امت مسلمہ کے حالات میں تبدیلی عطا فرما 

آمین یارب العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)