جلگاؤں میں عیدمیلادنبیﷺ کے مبارک موقع پر مسلم خواتین کی تاریخی و تحریکی کانفرنس کا انعقاد

0

 ملک میں بھائی چارہ ،امن و امان رکھنےکےلیئے شانہ بہ شانہ کام کرنے کا عہدو پیمان سمیت ١٢ قرارداد منظور 


جلگاؤں (سعیدپٹیل) عیدمیلادنبیﷺ کے مبارک موقع پر پیغمبراسلام آخرزماں کی یوم ولادت پر جلگاؤں ضلع مسلم منیار برادری اور مدرسہ اصلاح النساء کے اشتراک سے خواتین کےلیئے ایک خصوصی تاریخی و تحریکی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔١٢ ربیع الاول بمطابق ٩ اکتوبر کو دوپہر ٢ بجے سے شام ٦ بجے تک شہر کے ممتاز کانتائی اجلاس ہال میں منعقد کیاگیا۔تلاوت قرآن پاک ،حمد ثناء سےکانفرنس کا آغاز ہوا۔صلاحتی عالمہ ساجدہ حافظ محمد نے صدارت کیں۔مذکورہ دینی تربیتی کانفرنس میں خواتین و مسلم معاشرتی مسائل و موضوعات پر مقرر خواتین نے اظہار خیال کیا۔کئ امور پر غور و فکر کیاگیا۔اس موقع پر حاجرہ فاروق ،ڈاکٹر جہاں آراء وقار ،شائستہ شکیل ،زینب آپا ،ممتاز حسین ملتانی ،زبیدہ سیدچاند ،حاجرہ سلیم ،صالحہ شمشاد ،اینور صمد ،سلمہ مسعود ،آمینہ وہاب ،نیلوفر ایم اقبال ،سبینہ خان ،یاسمین شیخ وغیرہ خواتین اسٹیج پر جلوہ افروز تھیں۔کانفرنس میں جن اہم مسائل پر غور و فکر کو موضوع بنایاگیا۔ان میں نبی پاک ﷺ کی رہنمایانہ زندگی مبارک کو نمونہ بنانا ،خواتین کی ازدواجی ،تعلیمی ، معاشرتی اور وراثتی حقوق ،مسلم خواتین قائم امن کےلیئے کس طرح میدان عمل میں آسکتیں ہیں ۔خواتین پر ہونےوالے مظالم ،زد و کوب کیئے جانے ،ناانصافی اور ان مسائل کے حل ان موضوعات و مسائل پر عالمہ صالحہ ساجدہ ،عالمہ نازیہ شیخ ،نیلوفر اقبال نے خواتین کی کثیر تعداد سے پر ہال میں اظہار خیال کیا۔اس موقعہ پر قبل ازیں طالبات نے ملی ، مذہبی و معاشرتی پیغامات و درس اخلاق کے پس منظر میں ثقافتی و تہذیبی پروقار پروگرام پیش کیا۔ام کلثوم ،ثناء شیخ ، بشریٰ شیخ ، خدیجہ سید ،صفایہ شیخ ،عافیہ شیخ ، آمرین شیخ مزبہ ،شرین خان و غیرہ نےحصہ لیا۔کانفرنس میں شریک مائیں ، بہنوں اور دختران اسلام نے جن اسلامی تعلیمات کے خطوط پر عہد وپیمان لیتے ہوۓ کہاکہ ہم تمام مسلم خواتین زندگی کے ہر موڑ پر ہر حالت میں حجاب کو اپنائیں گے۔جو ہمارا شرعی اور قانونی حق ہے۔ہم اپنی اولاد کی تربیت اسلامی رہنمایانہ خطوط پر کریں گے۔اپنی اولاد کو قرآن و حدیث کی روشنی میں تعلیم و تربیت کی فکر کریں گے۔نکاح کی مجالس میں کسی قسم کی غیرشرعی رسم ، منگنی ،ہلدی ،رت جگا ،بارات ،دلہن کے گھر کا کھانا ،ویڈیوگرافی وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں گے۔اولاد کی اعلی تعلیم اور ان کے مستقبل ،کاروبار ،تجارت پر خرچ کریں گے۔معاشرہ میں سودی نظام ،بچت گٹ اور اسی طرح کی دیگر اسکیموں پر عمل نہیں کریں گے۔ہم خواتین سماج میں بڑھتے نشہ کی لت کو ختم کرنے کا عزم کرتی ہیں۔خواتین میں اسلامی اخلاقی تعلیمات کو قرآن و درس حدیث کے ذریعے عام کرنےکی سعی کریں گے۔گھروں کے ماحول کو دیندار اور تقوعیٰ والا بنانے میں اپنا کردار نبھائیں گے۔ساس ،بہو ،سسر، شوہر اور دونوں طرف کےرشتہ داروں کے درمیان میں پیار ،محبت ،خلوص ،عزت و احترام کو ملحوظ رکھیں گی۔معاشرہ میں بیوہ و مطالقہ خواتین کے نکاح کی فکر کریں گی۔ ان شاء اللّٰا ہم خواتین اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اسلام کی سر بلندی اور اللّٰا کی رضا کےلیئے اور ایمان کی گواہی کے ساتھ قائم رکھیں گی۔ملک میں بھائی چارہ و امن کے لیئے ہمیشہ کوشاں رہیں گی۔وغیرہ قراردادوں پر عہد کیاگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)