روزنامہ ایشیا ایکسپریس اورنگ آباد کی جانب سے جلگاؤں کے فاروق سکندر سر کو مثالی معلم کا اعزاز تفویض کیاگیا

0


    جلگاؤں ( سعید پٹیل) روز نامہ ایشیا ایکسپریس آورنگ آباد کی جانب سے گاندھی سبھا گروہ فیض پور جلگاؤں میں ضلع جلگاؤں کے اساتذہ جو نسلوں کی تعمیر کا فرض نبھا رہے ہیں ان کے لیے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت ایشیا ایکسپریس کے منیجنگ ڈائریکٹر مجتبی فاروق نے فرمائی۔ اس تقریب میں اینگلو اردو جونئیر کالج آرٹس و سائنس جلگاؤں کے سینئر استاد فاروق سکندر سر کو مثالی معلم کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا ،آپ گزشتہ 24سال سے درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں، موصوف کو مثالی معلم کا ایوارڈ ملنا بھی ایک امتیاز ہے اور اس میں ممتاز ہونا عظمت کی دلیل ہے موصوف اسی عظمت کے دعویدار ہیں۔نی

 اس تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر ح م مفتی محمد ہارون ندوی، ایم ایل اے شریش دادا چودھری ، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدرڈاکٹر عبدالکریم سالار ، مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج فیض پور کے پرنسپل عبدالرحیم ،عرفان ممبر چناول، عبدالروف جناب فیض پور کامل شیخ وغیرہ شخصیات اسٹیج پر رونق افروز تھیں۔ موصوف کو مثالی معلم ایوارڈ ملنے پر ادارہ ہذا کے صدر و چیرمین اعجاز احمدعبدالغفار ملک ،نائب صدر سید چاند سید امیر ،جنرل سیکریٹری امین بادلی والا ،ادارۂ ہٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ بابوسر،وائس پرنسپل فاروق امیر سر، سپروایزر نعیم بشیر سر نیز تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہیں۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)