کیا کسی سازش کے تحت سوندگاؤں پھاٹے پر واقع گودام میں آگ لگی؟

0

 


مالیگاؤں11 نومبر 2022 فائر اسٹیشن کے افسر سنجئے پوار سے ملی تفصیلات کے مطابق سوند گاؤں پھاٹے سے قریب گٹ 80 پلاٹ نمبر 26 پر واقع ایک بھنگار ، اسکرپ کے گودام میں آگ لگنے کا سانحہ پیش آیا۔ ملی تفصیلات کے مطابق محمد ساجد اختر محمد صابر کے گودام (جسے اس وقت عبدالصمد حنیف خان کرائے پر استعمال کررہے ہیں) اس گودام میں دوپہر 2 بجکر 45 پر آگ لگی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ حرکت میں آیا اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگیا وہی اطراف میں موجود نوجوانوں نے بھرپور مدد کی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے 25 سے 30 راؤنڈ کیا اور رات تقریباً 8 بجے آگ پر قابو پایا گیا۔

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے جبکہ وہاں موجود لوگوں نے شک کا اظہار کیا کہ آگ کسی سازش کے تحت لگائی گئی ہےلوگوں نے کہا الیکٹرک پول کی سپورٹ تار کو کسی دھار دار چیز سے کانٹا گیا ہے وہی پول کے ارد گرد گڑا کر اس کی پکڑ کو کمزور کیا گیا اس وجہ سے الیکٹرک پول گودام کی چھت پر گر پڑا جس کے سبب شارٹ سرکٹ ہوا۔ 




خبروں کیلئے





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)