مولانا عبدالحمید نعمانی رحمتہ اللہ علیہ پُل کی تعمیر کے جنتادل سیکولر کے مطالبے کی پُر زور حمایت و شکریہ

0


 مالیگاؤں (پریس ریلیز) گزشتہ دنوں جنتادل سیکولر کی پریس کانفرنس میں سَو کروڑ کے سرکاری فنڈ سے مختلف کاموں کے متعلق انکشاف کیا تھا کہ اس فنڈ سے بیشتر کام مالیگاؤں آؤٹر کے علاقوں میں ہوں گے جو کہ شہر کے سینٹرل علاقے کی ٹیکس دہندہ عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے.

      اسی پریس کانفرنس میں جنتادل سیکولر صدر شانِ ہند اور مستقیم ڈِگنیٹی نے یہ بات بھی کہی تھی کہ اس سَو کروڑ کے فنڈ سے شہر کے موسم پُل، امبیڈکر پُل، رام سیتو جیسے پُلوں کی تزئین کاری کی جائے گی اور سانڈوا پُل نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا. مگر جنتادل سیکولر کا ماننا ہے اور یہی حقیت بھی ہے کہ موسم ندی پر باغِ محمود کے پاس مولانا عبدالحمید نعمانی رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے منسوب پُل اب بھی تعصب کا شکار ہے. اس پُل کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے مگر جیسا کہ جنتادل لیڈران شانِ ہند اور مستقیم ڈِگنیٹی کہتے آ رہے ہیں کہ فرقہ پرستی نے اپنا چہرہ بدل کر اب اقلیتی طبقے کو تعمیر و ترقی سے دور کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے. باغِ محمود کے ساکنان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل مولانا عبدالحمید نعمانی رحمتہ اللہ علیہ پُل کی تعمیر جلد از جلد کی جائے، اس تعلق سے جنتادل سیکولر کی جانب سے میونسپل کمشنر (پرشاسک) سے جو مطالبہ جنتادل لیڈران نے کیا ہے ہم اہلیانِ قلعہ، اسلام آباد، غالب نگر و باغِ محمود اس مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے اکابر کے نام سے موسوم اس پُل کی تعمیر کے لئے جنتادل سیکولر_ کے ہر قدم و تحریک کا ساتھ دیں گے. جنتادل سیکولر کے لیڈران اور ورکروں_ پر ہمارا مکمل اعتماد ہے کہ 'مولانا عبدالحمید نعمانی رحمتہ اللہ علیہ پُل' کی تعمیر کے لئے ایماندارانہ و مخلصانہ جدوجہد کرتے ہوئے اس علاقے کی عوام کے دیرینہ خواب کو ضرور پورا کریں گے.

حمایت کنندگان

صوفی جمیل احمد (ٹیلر) ، عبدالجبار بھائی ، نثار احمد ، اشفاق احمد ، سراج احمد ، محمد اقبال ، محمد ہارون ، صادق مستری ، عبدالماجد مجو ، اقبال احمد انصاری

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)