بھارت جوڑو یاترا میں جلگاؤں سے یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری مقتدیر دیشمکھ کی راہل گاندھی سے ملاقات و بھرپور حمایت پر گفتگو

0


 جلگاؤں (سعیدپٹیل)راہل گاندھی کی ملک میں پھیلائی جارہی منافرت کے خلاف جاری تاریخی بھارت جوڑو یاترا نے دو مہینے کا عرصہ پارکرکے تیسرے مہینے میں داخل ہوگئ ہے۔گذشتہ دنوں جب راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ناندیڑ ضلع سے مہاراشٹر میں داخل ہوئی تو پوری ریاست کے چھوٹے بڑے کانگریس کے عہدیداران و ورکروں میں جوش و خروش پایا جارہاہے۔جوں۔جوں ان کی یاترا کا قافلہ آگے بڑھا تو انھیں بڑے پیمانے پر عوام کی حمایت حاصل ہوئی ہیں۔جو ہنوز جوش و خروش سے جاری ہے۔کنیاکماری سے کشمیر تک راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ان دنوں مہاراشٹر کے ناندیڑ میں داخل ہوئی تو جلگاؤں کے یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری مقتدیر دیشمکھ (بابادیشمکھ) نے راہل گاندھی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوۓ ان سے ملک کے قومی مسائل پر گفتگو کی اور اپنی بھرپور حمایت سے تاریخی یاترا کا حصہ بنے۔بابادیشمکھ گذشتہ ١٣ برسوں سے کانگریس کی مختلف یونیٹوں سے ہوتے ہوۓ یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری کےطور پر سرگرم عمل ہے۔یہاں موصوف نے پارٹی کے مختلف عہدوں پر مختلف ذمہ داریاں سنبھالی ہے۔راہل گاندھی کی قائم کردہ جواہرلال نہرو لیڈرشپ انسٹی ٹیوٹ میں بھی بطور ٹرینر کے اہم ذمہ داری پر کام کیا۔موصوف نےاس نمائندہ کو راہل گاندھی سے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ملاقات کو ایک تاریخی وقت بتاتے ہوۓ کانگریس میں بڑی ذمہ داری ملنے کی امید جتائی۔

فوٹو کیپشن : راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران جلگاؤں سے یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹر مقتدیر دیشمکھ راہل گاندھی سے ملاقات کرتے ہوۓ یاترا میں شریک ہوۓ



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)