ضد کڑی اور مسلسل محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔پاچورا میں زیرتربیت آئی اے ایس عاصم خان نے سرپرست و طلباء کی رہنمائی کی۔

0


جلگاؤں( سعیدپٹیل) ضلع پریشد اردو اسکول پاچورا میں ٹچر اسوسی ایشن اور شکشک سینا کے اشتراک سےمنعقد تہنیتی تقریب کےموقعہ پر صاحب اعازا آئی۔اے۔ایس زیر تربیت عاصم خان نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوۓ کہاکہ ضد کڑی اور مسلسل محنت کے نتیجےمیں کامیابی ضرور ملتی ہے۔عاصم خان نے مرکزی عوامی خدمات کمیشن کی جانب سے لیئے گئے امتحان میں ٥٥٨ واں مقام حاصل کیاتھا۔جو فلحال زیر تربیت ہے۔اس میں سب سے اہم پہلو یہ تھا کہ عاصم خان کی پوری تعلیم مادری زبان اردو سے ہوئی ہے۔اور انھوں نے یو۔پی۔ایس۔سی۔کا امتحان بھی مادری زبان میں ہی دیا تھا۔سن ٢٠١٤ کے بعد عاصم خان اکلوتے اردوزبان میں امتحان دینےوالے امیدوار تھے۔اس طرح مادری زبان اردو سےامتحان میں کامیابی حاصل کرنےوالے بھی اکیلے ہی تھے۔اردو زبان کےطلباءکو زبان کا ڈر دل سے نکال کر ضد کے ساتھ سخت محنت و مشقت کے ساتھ پڑھائی کرکے خوب مشق کرنی چاہیئے۔زبان یہ کہیں پر بھی دشواری کا سبب نہیں ہوتی ہے۔ہر ایک کے خواب ہوتے ہیں۔لیکن خوابوں کو پورا کرنےکےلیئے محنت کی جوڑ ضروری ہے۔اگر ہار بھی ہوجاۓ تو پھر بھی مسلسل محنت اور اپنے آپ پر اعتماد رکھ کر تعلیم حاصل کرو ، پڑھائی کرو تمہیں ضرور کامیابی ملیں گی۔اس طرح کی قیمتی رہنمائی تہنیتی اعزاز کی تقریب میں عاصم خان نے کی۔اس موقعہ پر پاچورا۔بھڑگاؤں اسمبلی حلقہ کے ایم۔ایل۔اے کشوراپا پاٹل ، سبکدوش مجسٹریٹ اظہرخان ممبئ ،شکشک سینا کے ضلع صدر راجیندر پاٹل ، اظہر لقمان موتی والا ،ایوب باغبان ،حاجی ناظم ،سعیدشیخ ،ابولیس سیٹھ ، ستیش نانا ،وجۓ ٹھاکور ،قدیر شبیر ،صدر مدرس عبدالعجاز عبدالرؤف وغیرہ نامور معزز شخصیات جلوہ افروز تھی۔اغراض و مقاصد معاون مدرس شیخ جاوید رحیم نے پیش کیئے۔نظامت صابر مصطفی آبادی نے کی۔تقریب کو کامیاب بنانے کےلیئے ٹچر اسو سی ایشن کے عیدیداران و اراکین نے محنت کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)