جلگاؤں شہر مسلم قبرستان کی صفائی مہم/ ٹرسٹ کی قابل ستائش پہل/ نوجوانوں نے بڑھ۔چڑھ کر حصہ لیا۔٤ دسمبر کے دوسرے مرحلے میں شامل ہونے کی ٹرسٹ کی اپیل

0


 جلگاؤں (سعیدپٹیل) مسلم قبرستان و عیدگاہ ٹرسٹ کے اجنتاچوک و ایس۔ٹی۔ورکشاپ کے سامنے واقع شہر کے سب سے بڑے اور قدیم قبرستان میں موسم برسات کے بعد غیرضروری گھاس ، پودوں کی پیدا شدہ پھیلی ہوئی جھاڑیوں کی گذشتہ اتوار ٢٧ نومبر کو صفائی مہم کے تحت صفائی شروع کی گئ۔جس میں شہر کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس طرح اتوار کی تعطل کا استعمال کرتے ہوۓ اس مہم کا دوسرا مرحلہ آئندہ ٤ دسمبر کے اتوار کو بھی کیا جاۓگا۔اس نمائندہ کو ٹرسٹ کے سیکریٹری فاروق شیخ نے مذکورہ معلومات دی۔آئندہ اتوار کو ہونے والےصفائی مہم کے دوسرے مرحلے میں شامل ہونے کی نوجوانوں سے ٹرسٹ نے اپیل کی ہیں کہ نوجوان اس مہم کا حصہ بن کر ثواب دارین حاصل کریں۔صبح ٨ تا ١٠ بجے کے درمیان دوگھنٹے تک مہم جاری رہیں گی۔جس میں نوجوان ذاتی طور پر شامل ہو۔گذشتہ روز کی اس مہم میں ٹرسٹ کے سیکریٹری فاروق شیخ ،معاون سیکریٹری انیس شاہ ، منعاف شیخ ، ایڈوکیٹ امیر شیخ ،محمدوسیم ،یعقوب خان ،اسرار دیشمکھ ، عابد کھاٹک ، سلیمان پٹیل ، زبی کھاٹک ، پرویز خان ، عابدشیخ ، سمیر شیخ ، ابوطلحہ وغیرہ نوجوانوں اور ایک کم عمر بچے نے پر جوش ہوکر ثواب کی نیت سے ٹرسٹ کی اپیل پر قبرستان کی بارش کے بعد کی صفائی مہم میں قابل ستائش حصہ لیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)