تقریب یوم تعلیم کا انعقاد

0


    جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)11 نومبر 2022 بروز جمعہ کو اقرا -ایچ- جے-تھیم - کالج آف- آرٹس اینڈ سائنس میں شعبہ اردو کی جانب سے" تقریب یوم تعلیم" کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کی صدارت کالج کے کار گزار پرنسپل ابراہیم پنجاری نے کی پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے آزاد ہندوستان میں پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔اور یو ۔جی ۔سی ۔کی بنیاد رکھی جو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے آج تک کوشاں ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر راجیش بھا مرےنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کا مقصد کردار کی تشکیل ہے اور طلباء کو نصیحت کی کہ اعلی تعلیم کے ساتھ اچھے انسان اور اچھے شہری بنیں۔ پروفیسر ریکھا دیو کر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ کارگزار پرنسپل ابراہیم پنجاری نے صدارتی خطبے میں یوم تعلیم کے مقصد پر روشنی ڈالی ساتھ ہی نئ تعلیمی پالیسی کے مضمرات پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیم کے پرائیوٹائزیشن کے خطرات اور اندیشوں کو بیان کیا پروفیسر راجو گورے رسم شکریہ ادا کیا ۔شعبہ اردو کی صدر پروفیسر ڈاکٹر کہکشاں انجم نے نظامت کے فرائض انجام دۓ۔ اس موقع پر ڈاکٹر انجلی کلکرنی ،ڈاکٹر عائشہ باسط، مولانا پروفیسر مزمل ندوی کے ساتھ طلبہ کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکتشرکت کی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)