اقرا اردو جونیر کالج آف ایجوکیشن جلگاؤں میں فوڈ فیسٹیول کامیابی سے ہم کنار

0


 اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا ڈی ایل ایڈ کالج میں یکم دسمبر کو فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فوڈ فیسٹیول کا افتتاح محترم پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب، نائب صدر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے دست مبارک کیک کاٹ کر کیا گیا۔اس موقع پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری اعجاز ملک صاحب، خازن امین بھائی بادلی والا صاحب، عبدالرشید شیخ صاحب چئیرمین اقرا ڈی ایل ایڈ کالج، مجید ذکریا صاحب، عزیز سالار صاحب صدر الفیض اردو ہائی اسکول، وہاب ملک صاحب صدر یونک اردو ہائی اسکول اقرا بی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عرفان شیخ صاحب، پروفیسر ڈاکٹر سونگرے سر یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل قاری قدوس صاحب، پبلک اسکول کے صدر مدرس ضمیرالدین قاضی صاحب، محترمہ صوفیہ سالار صاحبہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی پذیرائی کی ڈی ایل ایڈ سال اول و دوم کے طلبہ و طالبات نے کھانے کے اسٹال لگائے۔ جن میں موموز،‌ باسکٹ چاٹ، سیو پوری، پانی پوری، چکن رول چکن رائس وغیرہ شامل تھیں۔ اقرا ریسڈینشیل پبلک اسکول کے طلبہ نے فوڈ فیسٹیول میں شرکت کر چار چاند لگاے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں کالج ہذا کی پرنسپل محترمہ سعیدہ وکیل میڈم، رفیق شیخ سر، قاسم پٹھان سر، وسیم اختر سر، اعجاز پٹھان سر، اسما میڈم، ابراہیم شیخ اور احمد شیخ نے محنت کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)