بچوں کی دینی ایمانی تعلیم و تربیت ایسی کرو کہ کوئی وسیم رضوی اور شکیل بن حنیف پیدا نہ ھو

0

 سلوڈ شھر میں مفتی محمد ھارون ندوی کا اصلاح معاشرہ اور تعلیم و تربیت پر بہترین خطاب


آج ھمارے بچوں کے ایمان و اسلام پر ڈاکہ ڈالا جا رھا ھے،ھم جن کے حوالے اپنی نسلوں کو کر رھے ھیں وہ ڈاکو بڑی محنت کے ساتھ ھمارے بچوں کی تعلیم اُنکی ترقّی کے نام پر اِسلام و ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رھے ھیں ،کئی مُسلم بچّے بچّیاں انگریزی تعلیم و ترقی کے چکّر میں اِسلام و ایمان سے ھاتھ دهو بیٹھے ھیں ،اِسلام بیزار ھو چُکے ہیں ،قرآن اور نبی اکرم صلی علیہ وسلم کی زندگی اب اُنکو پسند نہیں ،کُچھ تو وسیم رضوی؛ سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین کا کردار ادا کر رھے ھیں اور کُچھ تو شکیل بن حنیف جھوٹے مدعی نبوت کے شکار ھو رھے ھیں،ایسے دور میں جبکہ ڈاکو چاروں طرف بیٹھے ھیں ھماری ذمے داری ھے کہ ہم اپنے بچّوں کی دینی اسلامی ایمانی تعلیم و تربیت پر خوب بھتر دھیان دیں اور مسجد مسجد محلّہ محلّہ دینی اسلامی مکاتب کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں،بچوں کی بُنیاد صحیح ہونگی تو پھر کوئی اُنکے اِسلام و ایمان پر ڈاکہ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا،اور اصلاح معاشرہ،سماج سدھار،جوانوں پر دینی اسلامی محنت یہ ہم سب کی ذمے داری ھے،آج ھمارے جوان مُختلف قسم کے نشه کا شکار ھو رھے ھیں،چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھی نشہ کی طرف قدم بڑھا رھے ھیں،اِن تمام کو روکنا،اِنکی جوانی کی حفاظت کی فکر کرنا یہ ھم سبکی ذمے داری ھے،سگریٹ نوشی جوانوں بچّوں میں فیشن بنتا جا رھا ھے اور وہ کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہو رھے ھیں،پڑی تمباکو عام مزدور کی زندگی کا حصہ بن رھی ھے،اِن تمام کی اصلاح فکر ھر آدمی کی ذمے داری ھے،کوئی یہ نہ سمجھیں کہ یہ کام تو صرف علماء اور اماموں کا ھے،ایسی بہت ھی پیاری باتیں حضرت مولانا عرفان صاحب اشاعتی،امام مسجدِ عبد الصمد،سلوڈ کے مکتب کے سالانہ اجلاس میں مُلک کے مشہور معروف عالم دین مفتی محمد ھارون ندوی نے اپنے خطاب میں فرمایا، ایک طالب علم عمر فاروق نے اسكول کے ساتھ ساتھ اِس مکتب میں حفظ بھی مکمل کیا ،جِس پر مفتی صاحب نے خوب دعائیں دیں اور علماء حفاظ کرام کی خدمات کو خوب سراہا ،ہزاروں جوان اِس خطاب میں حاضر رھے، اور مزید آگے ایک عظیم الشان اصلاحی اِجلاس عام کی مفتی صاحب سے تاریخ دینے کی مجلسِ علماء نے بھی بڑی ضد کی،مفتی صاحب نے آئندہ ماہ تاریخ دینے کا وعدہ کیا،اِس اجلاس کی صدارت مرکز جامع مسجد کے امام محترم جناب حافظ عبدالقادر صاحب ملّی اور سرپرستی مولانا عارف صاحب ملّی مکّہ مسجد کے امام محترم نے فرمائی،نظامت کے فرائض مفتی اظہر صاحب انجام دیئے،اسٹیج علماء ائمہ سے بھرا تھا،مکاتب کے ذمےدار حافظ نذیر،مولوی اختر مجلسِ علماء،مولانا شہزاد،مولانا معین الدین،حافظ سُلطان،مفتی صاحب کے خادم خاص حافظ شمیم صاحب،حافظ عمر فاروق،حافظ عمیر،مولانا سعود صاحب،حافظ ابو طلحہ،حافظ حذیفہ،حافظ انصار صاحب اور بھی کئی علماء حفاظ کرام پروگرام میں شریک تھے،یہ جلسہ علاقے کے جوانوں کی محنتوں اور کوششوں سے سجایا گیا تھا،مفتی صاحب نے خوب دعائیں دیں،سلوڈ شھر کا یہ تاریخی جلسہ بن گیا،آخیر میں مفتی محمد ھارون ندوی کی دُعا پر اختتام پذیر ہوا..



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)