دی پرفیکٹ کیمسٹری پریکٹیکل بُک برائے گیارہویں جماعت کی رسم رونمائی

0

 


جلگاؤں( نامہ نگار ) انجمن تعلیم المسلمین کے زیر اہتمام جاری اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آرٹس اینڈ سائنس جلگاؤں میں آصف ہارون سر کی دی پرفیکٹ کیمسٹری پریکٹیکل بُک برائے گیارہویں جماعت کی رونمائی انجمن کے صدر اعجاز ملک کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے عمل میں آیا۔بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر سراج چوگلے پرنسپل مہاراشٹر کالج ممبئی، ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سابق وائس پرنسپل مہاراشٹر کالج ممبئی، امین مُہِمتو لے، ڈاکٹر سرفراز ممبئی، ڈاکٹر روبینہ شیخ انجمن اسلام معین الدین حارث ڈی ایڈ کالج ماہم، ڈاکٹر سائرہ شیخ ممبئی، امین مُہِمتو لے ممبئی، امین بھائی بادلی والا جنرل سیکریٹری انجمن تعلیم المسلمین جلگاؤں، عبدالوہاب ملک صدرعید گاہ و قبرستان ٹرسٹ جلگاؤں، عبدالمجیدزکریا، ذاکر حسین سر ہیڈ ماسٹر پریما بائی جین اردو پرائمری اسکول جلگاؤں،اسلم سر،نے شرکت کیں، آصف ہارون سر نے اس پر یکٹیکل بک کی تصنیف کا پس منظر، غرض وغایت، اور موجودہ دور میں اس کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی، پروگرام کی نظامت کے فرائض شفیق صدیقی سر نے انجام دیے۔اور اظہار تشکّر ادارۂ ہذا کے وائس پرنسپل فاروق امیر سر نے ادا کیے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)