”اقرإ اردو ہایَ تونڈاپور میں جشن یوم جمہوریہ۔“

0

 


جلگاؤں( عقیل خان بیاولی): اقرإ ایجوکیشن سوسایٹی کے زیر انصرام اقرإ اردو ہایَ اسکول تونڈاپور جامنیر میں آج ٢٦ جنوری بطور جشن یوم جمہوریہ بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا الصبح ٨بجکر پندرہ منٹ پر قصبہ کی اوّلین شہری [ سرپنچ ] محترمہ نصیبہ شبّیر تڑوی کے ہاتھوں پرچم کشایَ عمل میں آیَ بعد ازاں ایک دیدہ زیب تہزیبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد الحاج یونس خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسکول ہٰذا کے طلبہ نے مادر وطن کی عظمت کو اپنے اظہار خیال و گیتوں کا خوبصورت پیرہن بخشا گاوں کے معروف تعلیمی اسکالر پروفیسر گجانن پاٹل اس تقریب کی خاص مہمان تھے موصوف نے اس پر مسرّت موقع پر اسکول ہٰذا کے صدر مدرّس و اسٹاف کو دلی مبارکبادی دی واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام میں طلبہ نے تقاریر و گیت کے علاوہ ایک پیغام اصلاح ڈرامے کو پیش کر سامعین کا دل موہ لیا اسکول ہٰذا کی اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر صدر سوسایٹی عبدالکریم سالار نے دلی مبارک باد دی و تمام ہی ارکین نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا معاون معلّم ناصر خان و محترمہ شاہین اقبال نے طلبہ کی تیاری میں کلیدی رول ادا کیا صدر مدرّس محّمد ایّوب نے نظامت کے فرایض بحسن و خوبی انجام دیے معاون معلم عقیل احمد کے رسم شکریہ پر اس پر رونق تقریب کا اختتام ہوا پروگرام کی کامیابی میں جملہ اسٹاف نے محنت کی عبدالعزیز بھای و اشرف بی آپا کے نام پیش پیش ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)