”عبدالکریم سالار کو متاع خاندیش ایوارڈ تفویض‌“

0

 


جلگاوںَ)(عقیل خان بیاولی ): اقرإ ایجوکیشن سوسایٹی جلگاوںَ کے صدر، سابق ڈپٹی میرَ بلدیہ عظمی جلگاوں و معروف سماجی ، تعلیمی مصلّح عبدالکریم سالارکو مورخہ ٣ جنوری کو راویر تحصیل کے کرجوت گاؤں میں" مولانا آزاد لایبریری "کی جانب سے منعقدہ ایک پر شکوہ تقریب میں رکن اسمبلی شیریش دادا چودھری کے ہاتھوں تعلیمی و سماجی اصلاحی گرانقدر خدمات کے عوض ” متاع خاندیش ایوارڈ“ سے سرفراز کیا گیا موصوف کو ایک شال گلدستہ و مومنٹو کی صورت میں جمّ غفیر عوّامی جلوس کی موجودگی میں پیش کیا گیا واضح رہے کہ کرجوت گاؤں کی لایبریری سماجی اصلاحی تعلیمی ادبی کاموں میں پیش رو افراد کی خدمات کا ہر سال اعتراف کر ان کی پزیرایَ کرتی ہے اس رنگا رنگ تقریب میں رکن اسمبلی شیریش دادا چودھری کے علاوہ جلگاوں ضلع پریشد کی صدر رنجنا پاٹل راویر بلدیہ کے صدر دارا ممبر،ہریش گڑوانی، ڈاکٹر راجیندر پاٹل ،سوپان پاٹل ، محسن خان، حاجی ہارون سیٹھ ، یوسف خان، غیاث الدین قاضی، الحاج انیس احمد ، بھاگیہ شری پاٹھک ، صادق ممبر ، ایڈوکیٹ سیّدروف، رحیم رضا جیسے مہمان خصوصی کی موجودگی رہی موصوف کی پزیرایَ پر شہریان جلگاوں کے علاوہ ریاست کے اطراف و اکناف کےتعلیمی ،سماجی حلقوں سے منسلک افراد نے مبارکباد پیش کی ہے۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)