عبدالمجید سالار اقرا ہائی اسکول میں جغرافیہ کوئز کامیابی سے ہمکنار

0


 بورنار (نامہ نگار ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انصرام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں بین الجماعتی جغرافیہ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔اس کوئز مقابلے میں جماعت ہفتم تا نہم کی کل 12ٹیموں نے حصہ لیا۔یہ مقابلہ تین لیگ روانڈ اور ایک فائنل پر مشتمل تھا۔کوئز کا افتتاح اسکول کے صدر مدرس سلیم شاہ کے ہاتھوں سے عمل میں آیا۔جبکہ پروگرام کا آغاز زیدان سعید کی تلاوت سے ہوا۔فائنل مقابلے میں جماعت نہم کی طالبات شفا عقیل۔دیشمکھ اور ماہین اکرم دیشمکھ فاتح رہیں۔دوم مقام ہفتم کی طالبات دانیہ عبدالرحیم دیشمکھ اور عافیہ الطاف دیشمکھ نے حاصل کیا جبکہ تیسری پوزیشن پر ہشتم کے طالب علم محمد علی نعیم پٹیل اور ریحان صادق دیشمکھ رہے۔کوئز میں اینکر کے فرائض عارف محمد خان اور شیخ جواد انجم نے بحسن خوبی انجام دئیے۔بطور جج فیروز خان اور شیخ عابد موجود تھے۔اسکورر کی ذمہ داری شیخ روشن و شیخ امیر نے انجام دئیے۔اول ، دوم اور سوم آنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع اسکول کے سبکدوش معلم فہیم پٹیل بھی موجود تھے۔پروگرام کا کامیاب بنانے کے لیے مظہر خان،شیخ صادق کےعلاوہ غیر تدریسی عملہ میں شیخ ہارون،مشتاق بھائی،یوسف بھائی اور شبیر بھائی کا تعاون حاصل رہا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)