ہلال گروپ کی جانب سے پہلے اسلامی کوئز کے نتائج کا کل اعلان تقریب تقسیم انعامات

0


 مالیگاؤں:اسلامی معلومات طلباء و طالبات سمیت عام لوگ جو جانتے ہیں۔اُن افراد کی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور اُن کی حوصلہ افزائی کے پیش نظر ایک اسلامی کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی تقسیم انعامات 20 جنوری 2023 بعد نماز مغرب سمیر آن لائن سینٹر کے پاس ہلال چوک کے قریب عمل میں آئے گی۔

  اِس ضمن میں سمیر انڈین سے ملی تفصیل کے مطابق 30 سوالات پر مشتمل فارم شائع کیا گیا تھا۔جس کے صحیح نتائج کا اعلان کل ہوگا۔اور صحیح جوابات دینے والے خوش نصیب طلباء و طالبات کو بذریعہ قرعہ اندزای خاص انعامات پیش کیے جائیں گے۔اسی طرح خدمت فاؤنڈیشن مالیگاؤں کی جانب سے صحیح جواب دینے والوں کو ایک قلم انعام میں دی جائے گی۔ایسے ہی ایک غلط جواب دینے والوں کو بھی ہلال گروپ کی جانب سے قلم کا تحفہ پیش کیا جائے گا۔ہلال گروپ کے اس دینی کوئز کو نواز گروپ اور خدمت فاؤنڈیشن،انصاف ٹی وی انڈیا نے بھی اپنی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے.

واضح رہے اس پروگرام کی نظامت معروف نوجوان شاعر عمران راشد کے ذمہ ہوگی۔ صدارت حافظ لیق صاحب( امام مسجد حضرت ہلال ابن امیہ) کریں گے۔جبکہ مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی عطا الرحمن انوری صاحب ( امام و خطیب (مکرم مسجد سلیم منشی نگر مالیگاؤں) اپنے دلنشین انداز میں خطاب کریں گے۔محلہ اور اطراف کی اہم بزرگ شخصیات بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

آپ سے درخواست ہے اس پروگرام میں شرکت کر کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

اس پوسٹ کو آپ واٹس اپ گروپ اور سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔پیشگی

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)