کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج جلگاؤں کی تعلیمی سیر کامیابی سے ہمکنار

0

 


جلگاؤں( نامہ نگار) انجمن خدمت خلق کے زیر انتظام جاری کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج جلگاؤں کی تعلیمی سیر براے 2022-23 صدر مدرسہ تنویر جہاہ شیخ کی رہنمائی میں ضلع جلگاؤں سے متصل تاریخی شہر اورنگ آباد کے لیے یک روزہ منعقدکی گئی۔جس میں جماعت ہفتم تا دوازدہم کی تقریباً 164طالبات نے شرکت کیں سفر کو آرام دہ بنانے کے لئے 3 لگزری بسوں کا نظم کیا گیا تھا۔ اسی طرح طالبات کے ہمراہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ بھی رہا۔ انجمن خدمت خلق کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے دعائیہ کلمات کے ساتھ شرکاء کو تعلیمی سیر پر روانہ کیا۔ سفر کی ابتدا ہی سے طالبات نے مجموعی طور پر تلاوت قرآن کریم ، حمد و نعت کی صدا سے کیں اور یہ سلسلہ منزل مقصود تک جاری رہا۔ سب سے پہلےاورنگ آباد کے سدھارتھ گارڈن کا دورہ کیا گیا۔ طلباء نے زولوجیکل میوزیم میں مختلف جانوروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد بیوی و ماں کی محبت میں تعمیر کردہ تاریخی عمارت دکن کا تاج (بی بی کا مقبرہ) مقبرہ رابعہ دورانی نامی تاریخی جگہ کا دورہ کیا۔ لئیق شاہ نے اس تاریخی ورثے کی تاریخ سے آگاہی کیا اور آخر میں انہوں نے پن چکی کا دورہ کیا۔اسکول کے استاذ شاہ لئیق نے اس موقع پر طالبات کو اس سے متعلق تاریخی حقائق سے آشنا کیا ۔ سفر کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے صدر مدرسہ، استاذ مشتاق بہشتی، محسن شاہ کی رہنمائی قابل ذکر رہی۔ نیز تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)