میونسپل اسکول کی طالبہ الفیہ خالد کی اسکالرشپ امتحان میں۔نمایاں کامیابی

0


 جلگاوں (شیخ زیان احمد): ماضئی قریب میں عمومی طور پر سرپرست اپنے بچوں کو سرکاری اسکولس میں داخل نہیں کرواتے تھے لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے وہاں کے جواں خون کی محنت مختلف مواقع سے ابھر سامنے آرہی ہیں جو قوم کے نونہالان کے خوش آئند مستقبل کی امید افزاء روشن دلیل ہے۔ اگر اسکولی طلبہ کو مکمل اور صحیح سمت میں رہنمائی مل جائے اور اس طرح کی کوششیں تواتر سے جاری رہیں تو آئی اے ایس جیسے مشکل امتحانات کو آسانی سے کریک کرنے کی صلاحیت قوم مسلم میں خداداد طور پر بدرجہ اتم موجود ہے۔حکومت کی جانب سے بھی مسابقتی نقطئہ نظر سے اس طرف دھیان دیا جاتا ہے۔امسال ہوئے پرائمری اسکالرشپ امتحان میں میونسپل کارپوریشن اردو اسکول نمبر 15 جلگاوں کی جماعت پنجم کی طالبہ الفیہ خالد سید نے نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے %60 نشانات کے ساتھ ضلعی سطح پر 163 واں نمبر حاصل کیا اسی طرح شہری سطح پر 36 طالبات میں الفیہ سید اردو میڈیم کی واحد طالبہ کامیاب ہوئی ہے اسی طرح تعلقہ سطح پر 22واں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کی بنا پر الفیہ سید کی مستقبل کی تعلیم کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے اسکالرشپ کے لیے تقرری ہوئی۔ واضح رہے کہ الفیہ اپنے والد سید خالد کے ساتھ شہر کے گیندالال میل ایریا میں رہتی ہے۔ خالد سید گزر بسر کے لئےاسکریپ کا بزنس کرتے ہیں۔الفیہ کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول ھذا کے صدر مدرس اسداللہ سر اور جملہ اسٹاف کو جلگاوں شہر مہانگر پالیکا کے اسکولنگ بورڈ کی انتظامی افسر (A.O) دیپالی پاٹل میڈیم اور دیگر اسکولوں کے صدر مدرسین نیز تمام اساتذہ اکرام نے مبارکباد پیش کی۔

اسکول ھذا کے صدر مدرس اسد اللہ سر نے اس کامیابی کا سہرا جماعت پنجم کے کلاس ٹیچر سراج اقبال خان سر کے سر باندھا اور بتایا کے سراج خان سر کی بچوں کے لیے خاص محنت رہی جس کے نتیجے میں اللہ تعالٰی نے ہماری اسکول کو کامیابی دی اسی طرح بچی کے والدین کو بھی اسکول کے اسٹاف نے مبارکباد پیش کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)