قبرستان کے لیے مختص زمین نہ خریدیں ورنہ نقصان کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

0


 مالیگاؤں : یکم فروری (پریس نوٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن تمام شہریوں کو مطلع کرتی ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع سنگمیشور وارڈ سروے نمبر 117، 120، 121 کی جگہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی منصوبے ڈیولپمینٹ پلان میں دوسری نظر ثانی شده جزوی ریزرویشن نمبر 378 قبرستان اور جزوی طور پر گرین بیلٹ ریزرویشن ہیں۔ مذکورہ اراضی کی خرید و فروخت غیر قانونی طور کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے (پلاٹ) بنا کر شہریوں کیساتھ لین دین کیا جارہا ہے۔ ایسی شکایات مالیگاؤں کارپوریشن کو موصول ہوئی ہیں۔ اس ضمن میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مذکورہ اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیر کا کوئی اجازت نامہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ یہ ریزرویشن جگہ ہے۔ اگر اس جگہ پر کوئی تعمیر ہوتی ہے تو غیر مجاز تعمیر کو میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مسمار کیا جائے گا۔ اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں کارپوریشن نے عوام کی اطلاع کیلئے جاری کی ہے۔ کارپوریشن نے پریس نوٹ میں کہا کہ شہریوں کو متنبہ کیا جاتا وہ مذکورہ مختص زمینوں غیر قانونی طور پر گرائے جانے والے غیر مجاز پلاٹ نہ خریدیں۔ اور نوٹ کریں کہ اگر لین دین ہوتا ہے تو متعلقہ شہری اس کا ذمہ دار ہوگا۔ کارپوریشن کے نائب کمشنرگنیش گری نے یہ پریس ریلیز جاری کی ہے -


بشکریہ بیباک 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)