بارہویں بورڈ امتحان کے پیش نظر ملّت جونیئر کالج میں خصوصی رہنمائی کیمپ

0

 

تصویر میں: علم ِ سیاسیات اور انگریزی مضامین کی رہنمائی کے وقت لی گئی یادگار تصاویر میں مشتاق بہشتی کا استقبال کرتے ہوئے شیخ تاج الدین سر،جبکہ دائیں سے ناظمہ میڈم،عفیفہ شاہین میڈم،اور شیخ زیان احمد اسی طرح انگریزی کے آصفہ میڈم کا استقبال کرتے ہوئے عفیفہ شاہین میں ساتھ میں دائیں سے زیان احمد،اور فرحانہ میڈم دیکھے جاسکتے ہیں۔

جلگاؤں (شیخ زیان احمد):یوں تو طلبہ کے لیے رہنمائی کیمپ ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن امسال بارہویں کے امتحانات دینے جارہے طلبہ پہلی مرتبہ بورڈ امتحان فیس کریں گے۔کیونکہ یہ وہ بیچ جس کے دہم کے بورڈ امتحان کے وقت کورونا نامی جراثیم نے دہشت پھیلا رکھی تھی جس امتحان کا انعقاد نہ کرتے ہوئے طلبہ کو پریلیم امتحان کی مناسبت سے ایک خاص ضابطہ کے تحت پاس کیا گیا تھا لہٰذا امسال کی بیچ کو بورڈ امتحان کی خصوصی رہنمائی کرنا ضروری سمجھا جارہا ہے۔ بارہویں جماعت کے طلباء وطالبات کوبورڈ امتحان میں کوئی دشورای نہ ہوں نیز نصابی اعتبار سے بھی خصوصی رہنمائی ہوسکے ا س ضمن میں ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں حال ہی میں رہنمائی کمپ کو انعقاد کیا گیا۔دو روزہ اس کیمپ میں تاریخ مضمون کے لیے اینگلو رادو جونیئر کالج،ساکلی کی شعبہئ تاریخ کی ذمہ دار شیرین میڈم،علم ِ سیاسیات کے لیے کے۔کے۔ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج،جلگااؤں کے علم سیاسیات کے ذمہ دار مشتاق بہشتی سر،اسی طرح انگریزی مضمون کے لیے [حاجی نور محمد چاچا جونیئر کالج،جلگاؤں کی شعبہئ انگریزی کی ذمہ دار آصفہ شیخ میڈم نے طلبہ کی رہنمائی کی۔ماہرین نے امتحانی نقطہئ سے نگاہ سے وقت کی تنظیم کیسے کریں؟کم وقت میں زیادہ سوالات کاحل کرنا،آج سے ہم امتحان کی تیاری کیسے کریں؟جیسے مسائل پر خصوصیت کے ساتھ روشنی ڈالی۔ساتھ ہی طلبہ کے اشکالات وسوالات کے اطمینان بخش جوابات بھی دئیے۔جس سے طلبہ میں اعتماد ضرور بڑھے گا۔تمام ماہرین ِ مضامین کا کالج کی صدر عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر تاج الدین شیخ سر نے استقبال و اعزاز فرمایاجبکہ ان کے تعارف بالترتیب سمیہ شاہ میڈم،شیخ زیان احمد سر،فرحانہ میڈم نے پیش کئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)