عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول ،بورنار میں جلسہ تقسیم انعامات و دہم جماعت کا الوداعیہ

0


 بورنار (نامہ نگار)١ فروری ٢٠٢٣ء ، اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں دہم جماعت کے طلباء کا الوداعیہ نیز چہارم تا دہم میں اول 'دوم اور سوم آنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ۔اس پروگرام کی صدارت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار صاحب نے فرمائی۔ مہمان خصوصی کے طور پر نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب ، خازن امین بادلی والا صاحب ،رمیز امین بادلی والا ،قیوم شاہ سر ،ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب اور مہساوداور بورنار کے معزز مہمانان موجود تھے ۔اس موقع پر نہم اور دہم کے طلباء نے اپنے اپنے خیالات اظہار کیا ۔ پروگرام کا آغاز ابوزر یونس کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔ پروگرام کی غرض و غائت اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر نے پیش کی ۔مہمانوں کا استقبال و تعارف عارف خان سر نے پیش کیا ۔ چہارم تا ششم کے انعامات کا اعلان امیر سر، ہفتم تا نہم کے انعامات کا اعلان فیروز خان اور دہم اور اسٹارس آف اقرا کا اعلان عارف خان سر نے کیا ۔اپنے صدارتی خطاب میں عبدالکریم سالار صاحب نے طلباء کی رہنمائی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔ نظامت کے فرائض جواد انجم اظہر الدین شیخ نے احسن وخوبی انجام دے ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مشتاق بھائی 'یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے محنت کی۔صادق سر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)