ہارون رشید شیخ منیرکا ملازمت سے سبکدوشی پر بورنار میں استقبالیہ

0


 بورنار (نامہ نگار) ٢ فروری ٢٠٢٣ء ، اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنارکے جونئیر کلرک ہارون رشید شیخ منیر اپنی 29 سالہ طویل ملازمت سے سبکدوش ہوئے، اس موقع پرعبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں ایک پُرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ۔اس تقریب کی صدارت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار صاحب نے فرمائی۔ مہمان خصوصی کے طور پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب ، خازن امین بادلی والا صاحب ، رُکنِ سوسائٹی رمیز امین بادلی والاصاحب،مِلت ایجوکیشن سوسائٹی کے قیوم شاہ سر،اقرا سالار نگر کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب، بورنارکی معزز شخصیات ابراہیم بھیکن پٹھان،وشنو اپپاچنچورے،ستیش سر وغیرہ اور مہساود کے معزز مہمانان موجود تھے ۔ پروگرام کا آغاز ابوزر یونس کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔تحریکِ صدارت شیخ روشن جعفر نے اور تائید پنچاری عابد فقیر محمد نے پیش کیں۔ پروگرام کی غرض و غائت اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر نے پیش کی ۔مہمانوں کا استقبال و تعارف عارف خان سر نے پیش کیا۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ نے ہارون سر سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اُن کی خدمات اور سادہ لوحی کا اعتراف کیا نیز انہیں ڈھیر سارے تحائف اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔ ا پنے صدارتی خطاب میں عبدالکریم سالار صاحب نے طلباء کی رہنمائی کی اور کہا کہ واقعی ہارون سر کلرک نے اپنی خدمات نہایت ایمانداری،خلوص،جانفشانی سے انجام دیں اور دورانِ ملازمت جو بھی نئی چیزیں اور ٹکنالوجی آئی اُسے سیکھ کر اپنے آپ کو اپڈیٹ کیا۔ سوسائٹی کی جانب سے بھی ہارون سر کا تحائف دیکر استقبال کیا گیا۔ بورنار گاؤں کی گرام پنچائیت اور دیگر معزز مہمانان کی جانب سے بھی ہارون سر کا استقبال کیا گیا اور نیک خوا ہشات پیش کی گئیں۔ نظامت کے فرائض جواد انجم اظہر الدین شیخ نے بحسن وخوبی وخوبی انجام دے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مظہر سر،فیروز سر،امیر سر، مشتاق بھائی'یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے بھرپور تعاون کیا ۔ صادق سر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)