وزیر اعلیٰ کی سالگرہ پر مالیگاؤں سینٹرل میں با لا صاحب ٹھاکرے کلینک کی شروعات کی جائے

0


 وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے کی 59 سا لگرہ کے موقع پر 9 فروری کو مالیگاؤں سینٹرل میں با لا صاحب ٹھاکرے کلینک کی شروعات کی جائے،ایسا مطالبہ شری ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کے صدر حاجی عارف انجم نے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے سے ای میل کے ذریعے کی ہے،جس کی کاپی پالک منتری دادا بھوسے اور وزیر صحت تا نا جی ساونت اور مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو بھی بھیجی گئی ہے

وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے نے اس کلینک کو شروع کرنے کا اعلان با لا صاحب ٹھاکرے کے جنم دن کے موقع پر کیا تھا۔ مہاراشٹر حکومت ایسے کلینک پوری ریاست کے تمام تعلقہ میں کھولنے والی ہے۔ ہماری مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے مؤدبانہ گزارش ہے کے اس ضمن میں فوری اقدام کیے جائیں،اور وزیر اعلیٰایکناتھ شندے کی سالگرہ کے موقع پر 9 فروری کو مالیگاؤں سینٹرل میں شروع کرایا جائے۔

مالیگاؤں سینٹرل کی عوام کو بخوبی علم ہے کہ آپ کا اور وزیر اعلیٰ کا کتنا گہرا تعلق ہے۔ان تعلقات کا فائدہ اٹھا کر مفتی صاحب با لا صاحب ٹھاکرے کلینک مالیگاؤں سینٹرل میں کھلوا کر عوام کے طبّی مسائل کو حل کروا سکتے ہیں

پرنس سماچار 9370664181

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)