”جہان اعلیٰ حضرت اشرفی“ کا اشرف ملت کے ہاتھوں رسم اجرا

0

علامہ مقبول احمد سالک مصباحی اعلی حضرت اشرفی ایوارڈسے سرفراز 


2/فروری بروز جمعرات کچھوچھہ شریف پریس ریلیز بین الاقوامی شہرت کے حامل سلسلہئ عالیہ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا مشہورومعروف روحانی مرکز خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکارکلاں میں کامیابی کے ساتھ سہہ روزہ ”عرس اعلی حضرت اشرفی“رنگا رنگ تقریبات محفل سماع، محفل عید میلادالنبی، نعت ومنقبت،ذکر وفکر، علمی وادبی بحث ومباحثہ، قل شریف،صلاۃ وسلام اور ملک وملت کی فلاح وبہبود کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی عرس کے دوسرے دن بعد نماز عشا معروف ومشہور اہل زبان وقلم اور اسلامک اسکالر امیر القلم ادیب العربیہ،حضرت علامہ مقبول احمد سالک مصباحی قومی ترجمان آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ کی نگرانی ونظامت میں یک روزہ ”اعلی حضرت اشرفی سیمینار“ کاانعقاد کیا گیا، جس  میں مولانا ارشد اشرفی استاذ جامع اشرف کچھوچھہ،مولانا عبد المعید ازہری ڈائریکٹر نیا سویرانئی دہلی،مولانا مفتی شاہنواز ازہری مانک پور،مولانا محمد عارف ازہری مکن پور شریف،نے اپنے مقالات پیش کیے۔اسی موقعہ سے پچلھے دو سالوں میں سیمینار میں جو مقالے پڑھے گئے اور جومزید اہل قلم سے سالک مصباحی صاحب کے ذریعے حاصل کیے گئے امسال ان کو علامہ سالک مصباحی کی ادارت میں ایک مجموعہ کی شکل میں مرتب کیاگیا،جس کی تعداد کل صفحات تقریباسات سو تراسی ہے، مجموعہ مقالات کو مجلدخوبصورت دیدہ زیب شکل میں شائع کیاگیاہے جسے دیکھ کر روح خوش ہوجاتی ہے۔سیمینا ر کے آغاز میں ”جہاں اعلیٰ حضرت اشرفی“کا رسم اجرااداکیا گیا۔ پروگرام کی نظامت حضرت سالک دہلوی نے فرمائی۔


سیمینار میں خصوصیت کے ساتھ قائد ملت حضرت علامہ محمود اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ شریک ہوئے، ان کے علاوہ خود ناظم عرس اعلی حضرت اشرفی خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں کے دولھا مجددتعلیمات اشرفیہ قاسم نعمات مخدوم سمناں نبیرہئ حضورسرکارکلاں حضرت علامہ مولاناالحاج الشاہ ابوالنواز سیدمحمداشرف میاں قبلہ اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکارکلاں اور کچھوچھہ مقدسہ کی دیگر اہم شخصیات جیسے حضرت سید احسن اشرف اشرفی جیلانی، پیر طریقت حضرت سید حسن اشرف اشرفی جیلانی، برادرخورداشرف ملت حضرت سید حماد اشرف اشرفی جیلانی، صدر یوتھ ونگ آل اندیاعلماومشائخ بورڈحضرت سید مقصود اشرف اشرفی جیلانی، بانی و سربراہ اعلی انٹر نیشنل سنی سینٹر ناگ پور، راشد ملت حضرت سید راشد اشرف اشرفی جیلانی، حضرت سید حسن کمال۔ اشرف اشرفی جیلانی، شہزادہ اشرف ملت حضرت سید محمد نواز اشرف اشرفی جیلانی، شہزادہ حماد میاں حضرت سید ناصر اشرف اشرفی جیلانی،جناب محمد نفیس اشرفی خادم خانقاہ ہذاوغیرہ جلوہ افروز رہیں، ان کے علاوہ دیگر علمائے کرام حضرت ع لامہ قاری ابوالفتح اشرفی ہنومان گڑھ، علامہ مفتی حبیب الرحمان ع لوی مداری سدھارتھ نگر، مولانا رمضان علی اشرفی بھٹنڈہ، شاعر اسلام حضرت قاری محمد سلیم اشرفی لدھیانہ، قاری شاہ عالم اشرفی سلی گوڑی، قاری محمد رفیق اشرفی باگ ڈوگرا، قاری افتاب احمد اشرفی ہنومان گڑھ، حاجی شکیل ایم اشرفی اٹاوہ، علامہ مفتی اظہر شمسی نائب قاضی شہر گورکھپور علامہ برکت حسین مصباحی جامعہ کا ملیہ مہراج گنج، مولانا عظیم اشرف اشرفی، مفتی تاج الدین اشرفی دارالعلوم مختار العلوم ٹانڈہ جیسے اہم علماومفکرین شریک اجلاس رہے۔مولانا سید امحمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی نے کہا کہ آج یہ عظیم علمی مرقع ہم خصوصیت کے ساتھ سالک مصباحی صاحب کی دوسالہ محنت کے نتیجے میں دیکھ رہے ہیں،ان کے ساتھ ان کی ٹیم کی جانفشانی بھی قابل تعریف ہے۔

پروگرام کے مطابق مولانا سالک مصباحی نے کتاب کی رسم اجرا کااعلان کیا، جس کا سامعین نے نعت ہائے تکبیرورسالت سے پرزور انداز میں استقبال کیا، بعدہ حضرت قائد ملت اور اشرف ملت نیز سید مقصود اشرف نے مجموعہ کی نقاب کشائی فرمائی، اس کے سالک د ہلوی نے اپنے مخصوص ماہرانہ انداز میں کتاب کی پہلی بولی اکیاون ہزار کی لگائی الحمد للہ تین خوش نصیب افراد کھڑے ہوئے اور بارگاہ اشرفی میں گراں قدر نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد پچیس ہزار پھر گیارہ ہزار پھر پانچ ہزار اور آخر میں گیارہ سو کی بولی لگائی گئی الحمد للہ کتاب کی طباعت کاخرچہ اسی بزم محبت میں چند منٹوں میں نکل گیا، جب کہ مجمع کسی حد تک مختصر تھامگر جو تھاوہ ٹھوس تھا۔ اس موقعہ سے امیر القلم ادیب العربیہ کی دوسالہ طویل جد وجہد اورمجموعہ کی ترتیب وتدوین کے سلسلے میں ان کی گراں قدرخدمات کو دیکھتے ہوئے”ان کو اعلی حضرت اشرفی ایوارڈ“ سے نوازا گیا، ان کے ساتھ مولانا حبیب الرحمان علوی مداری سدھارتھ نگری کو نظرثانی کے لیے اور مولانا عظیم اشرف کو پروف ریڈنگ اور طباعت کے لیے  سیدمحمداشرف میاں قبلہ اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم نے اپنے ہاتھوں سے”اعلی حضرت اشرفی ایوارڈ“ سے سرفراز کیا۔جب کہ علامہ ڈاکٹر شہباز عالم مصباحی کا ایوارڈ قاری رفیق عالم اشرفی بنگالی اور علامہ نوشاد عالم اشرفی جامعہ استاذ جامع اشرف کا ایوارڈ حضرت سید نواز اشرف اشرفی جیلانی وصول کیا۔ اس موقعہ سیشرکائے سیمینار اعلی حضرت اشرفی کے درمیان سرٹی فیکیٹ بھی تقسیم کیاگیانیز ایوارڈ سے نوازا گیا، اسی موقعی سیمینار مین مقالات پیش کرنے والے اہل قلم کو بھی سیمینار میں شرکت کے لیے سرٹی فیکیٹ سے نوازکرحوصلہ افزائی کی گئی۔ 

زیر اہتمام:خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں، کچھوچھہ مقدسہ

طابع وناشر: الاشرف ٹرسٹ دہلی

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)