اقرا ایچ جے تھیم کالج میں مشن کمیونٹی ڈویلپمنٹ پر ورکشاپ

0


 (شیخ زیان احمد) : مہارشٹر مائناریٹی این جی اوز فورم اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے اشتراک سے اقراء ایچ۔جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں میں مشن کمیونٹی ڈویلپمنٹ اس عنوان کے تحت ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ذاکر سکلگر صاحب تھے ۔ پروگرام میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر ، ڈاکٹر اقبال شاہ، اعجاز ملک صاحب طارق شیخ صاحب، عبدالمجید شیخ صاحب پروفیسر ظفر شیخ صاحب، نبی دادا باغبان، قاضی رفیق راہی کے علاوہ کالج کے پرنسپل ابراہیم پنجاری، ڈاکٹر یوسف پٹیل صاحب موجود تھے- پروگرام کی شروعات تلاوتِ قرآنِ پاک سے ڈاکٹر اختر شاہ نے کی۔ پروگرام کی نظامت قاضی مزمل ندوی صاحب نے بحسن و خوبی انجام دی۔ اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے نوجوان ڈائریکٹر جناب طارق انور شیخ صاحب کی دوسری کتاب " ایکسکلوزیو انکلوژن" ). Exclusive Inclusion) کے کور پیج کا افتتاح محترم ذاکر سکلگر صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

کتاب کے تعلق سے طارق انور صاحب نے کہا کہ میں نے اس کتاب میں 36 نکات کو سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ جس میں ہماری کمیونٹی کے اچھے کاموں کو سراہنے کی بجائے کس طرح سے باہر کیا جا رہا ہے؟ یہ بتایا ہے۔ مہاراشٹر مائناریٹی فورم کے ضلعی صدر ڈاکٹر قاضی رفیق راہی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پلیت فارم سے مختلف مقامات پر جاکر مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کا کام کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر ذاکر سکلگر صاحب نے کلیدی خطاب میں کہا کہ مہاراشٹر مائناریٹی این جي او، فورم کا قیام کیا ا اور اس کے تحت پورے مہاراشٹر میں خدمت خلق کا کام کر رہے ہیں۔جس کے تحت مختلف ٹریننگز ، لون، نیو بزنس ، نیٹ ورکنگ، فرنچائز ، ویمن امپاؤرمنٹ وغیرہ عنوان کے تحت خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم روزانہ عبادت کرتے ہیں اسی طرح روزا نہ انسان کی مدد کرنا بھی ضروری ہے۔ مسجد کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ سینٹر بنانا چاہیے ۔ ریسرچ بیس ایجوکیشن ہونا چاہیے۔ اس کے بعد صدارتی خطبے میں میں ڈاکٹر عبدالکریم صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو قومی دھارے میں لانا چاہیے ۔مگر حکومت ہم کو جوڑنے کی بجائے قومی دھارے سے دور کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اس تعلق سے ہمارے اندر بیداری پیدا ہونا چاہیے۔ اسی طرح کالج میں بھی مسلمان مائناریٹی فورم سینٹر کا قیام کیا جانا چاہئے ۔ اسی طرح ہم اپنے طور پر خواتین کے لئے بھی ایمپاورمنٹ کا ایک سنٹر کالج میں شروع کریں گے۔اظہار شکریہ ڈاکٹر وقار شیخ نے ادا کیا۔ اس پروگرام میں کالج کے تمام اساتذہ اکرام ، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کےتحت چلنے والے اداروں کے ذمہ داران ، شہر کے معززین حضرات, اسی طرح ڈی ایڈ ، بی ایڈ، کالج، سینئر کالج کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)