جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کا پیغام مسلمانانِ مالیگاؤں کے نام

0


شب برات اہل اسلام کے نزدیک مقدس ترین اور قابل قدر رات ہے ،اس لئے اہل ایمان اس نجات کی رات میں توبہ و استغفار ،ذکر دعا ،تلاوت ،عبادت ،صدقہ و خیرات کے ذریعئے قربِ الٰہی و خوشنودیٔ مولیٰ چاہتا ہے ۔بابرکت رات میں مختلف کارِ خیر اور نیک اعمال میں لگے رہنے کی وجہ سے دوسرے دِن کاروباربند رہتا ہے ۔

بنابریں بہت سارے لوگ سیر وتفریح یا رشتے داروں کی ملاقات کیلئے مختلف علاقوں ،شہر وں میں جاتے ہیں ،نوجوان طبقہ ٹووہیلر کے ذریعئے قرب جواریا دوردراز تفریحی مقامات پر جاتے ہیں ،بسا اوقات مختلف حادثات کا شکارہوجاتے ہیں جس سے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ شہریان مالیگاؤں بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔لہٰذا احتیاط برتیں۔اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ اِس مرتبہ شب ِبرات اور برادرانِ وطن کا تہوارہولی ایک ساتھ آرہے ہیں۔بہت محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔معمولی غفلت اورتھوڑی بے احتیاطی فرقہ واریت اور تناؤ کو جنم دیتی ہے ۔ باطل طاقتیں ،فرقہ پرست تنظیمیں ،شرپسند عناصر ماحول خراب کرنے کے درپے ہوتے ہیں ۔مختلف بہانو ںسے امن وامان کو کشیدہ کرنے کی سازش و منصوبہ بندی ہوتی ہے ۔لہٰذا جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کے صدر واراکین شہریانِ مالیگاؤں سے دردمندانہ اپیل و گذارش کرتے ہیں کہ حالات کے پیش نظر چھٹی کے لمحات اپنے اہل وعیال کے ساتھ رہ کر گذاریں ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کواپنے حفظ وامان میں رکھے ۔آمین ثم آمین

 اپیل کردہ

مولانا آصف شعبان(صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں)

 واراکین جمعیۃ علماء سلیمانی چوک،مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)