وژڈم انگلش میڈم اسکول فیض پور میں الوداعی تقریب

0


     جلگاؤں : 08مارچ( عبدالوحید جنیدی) گزشتہ دنوں عقاب ایجوکیشن سوسائٹی فیض پور کے زیر اہتمام جاری وژڈم انگلش میڈیم اسکول میں بڑے ہی تزک واحتشام سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس تقریب کی صدارت سوسائٹی کے نائب صدر شاکر ملک صاحب نے فرمائی۔ بطور مہمانان خصوصی سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری شریف ملک سر، رکن انتظامیہ عظیم الدین ملاجی نے شرکت فرمائی 

 مہمانان خصوصی کی شان میں گلہاے عقیدت پیش کیا گیا 

دہم جماعت کی طالبات شفا ناز عرشیہ شیخ اور روزمین ملک نے اپنے حصول تعلیم۔کے سفر پر روشنی ڈالی اور دور حاضر میں اپنے اخلاق اور کردار کو سبھالتے ہوے اعلی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا،

نہم جماعت کے ملک کاشف نے انگلش میں تقریر کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لے نیک خواہشات پیش کی فرح نا ز ذیشان عفان ابوذر عدنان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا 

اسکول ھذا کےسیکریٹری ملک. شریف سر نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف مثالوں کے ذریعے بتایا کے کس طرح ناسازگار حالات میی تعلیم حاصل کرکے اپنا اور اپنے ملک نام روشن کریں 

پرنسپل شبنم میڈم ہاشم سر ساجدسرجاوید سر سمیّہ میڈم عظمیٰ میڈم نے طالبات کی زبردست رہنمائی فرمائی 

فرح ناز انشراح ناز الفیاء اور انیزاء نے تحفے دے کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)