مفتی اسمٰعیل قاسمی کے MLA فنڈ سے کاموں کا بچھا جال ترتیب وار ہونگے کئی تعمیراتی کام* *آج محمد آباد میں دس لاکھ روپے بجٹ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کے کام کا آغاز

0


 مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج دوپہر کو شہر کے مقامی ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی کے فنڈ سے محمد آباد میں چھوٹی بڑی تین چار گلیوں میں سیمنٹ روڈ کا کام دس لاکھ روپے کے فنڈ سے ہورہا ہے جس کی شدید ضرورت تھی، یہ محلہ بہت ساری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پچھلے وقت میں مفت اسمٰعیل قاسمی کے فنڈ سے گٹر کا کام ہو چکا ہے مفتی اسماعیل قاسمی کے نمائندے انصاری محمد حسین کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں جہاں جیسی ضرورت ہے اس کے پیش نظر الگ الگ فنڈ سے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ ترتیب وار کیا جارہا ہے گزشتہ دنوں بڑا قبرستان میں الیکٹرک پول میں ایل ای ڈی لائٹ بھی لاکھوں روپے بجٹ سے لگائے گئے، اسی سلسلے کی ایک کڑی محمد آباد سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر بھی ہے، مفتی اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محلہ والوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ گندے پانی کی نکاسی کا ہے اور ہم نے اس کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہیں اس کام کے لئے 30 لاکھ روپے کا بجٹ ڈالا گیا ہے اس معاملے میں کچھ رکاوٹ آرہی ہے انھیں بھی دور کیا جا رہا ہے، مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے پائپ وغیرہ آجائے اور ہم بارش سے پہلے موجودہ گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہو جائے، انھوں نے محلہ والوں سے درخواست کی ہے کہ روڈ محلہ والوں کے راحت کے لیے بنائی جا رہی ہے محلہ والے روڈ کے بن جانے کے بعد پانی کا چھڑکاؤ کرتے رہیں تاکہ روڈ پختہ ہو اور کافی عرصہ قابل استعمال رہے ۔  اس موقع پر  امانت اللہ پیر محمد، انصاری محمد حسین، شبیر احمد ببلو قریشی، عتیق سر ہارون حمال، نہال مقادم ، آمین اڈے والے، وسیم احمد، عظیم قریشی، امان جمیل احمد، آصف بنداس، حامد حسین، وغیرہ سرکردہ افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)