دفتر جمعیت علماء ٕمہاراشٹرممبٸ پہنچ کرجمعیت علماء سلیمانی چوک نے محروسین کی رہاٸ ورفاہی کاموں کیلۓ چھ لاکھ کی خطیررقم سپرد کیا

0


 جمعیت علماء سلیمانی چوک کا ایک وفد صدر جمعیت علماء مالیگاٶں مولانا آصف شعبان صاحب کی قیادت میں مورخہ یکم مٸ 2023 ٕ بروز پیر دوپہر 3 بجے دفتر جمعیت علماء مہاراشٹر ممبٸ پہنچا اور صدر جمعیت علماء مہاراشٹر محترم حافظ ندیم صدیقی صاحب کو محروسین کی رہاٸ اوردیگر رفاہی کاموں کی تکمیل کیلۓ اہلیان شہر مالیگاٶں کےتعاون سے حاصل شدہ عطیات زکوة سے الحمدللہ 6 لاکھ نقد رقم دی گٸ اس موقع پر حافظ ندیم صدیقی صدرجمعیت علماء مہاراشٹر نےخصوصی طورپر اہلیان شہر مالیگاٶں کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ مخیرین مالیگاٶں نے بڑا دریا دلی کا مظاہرہ کیا ہے ابھی ڈیڑھ مہینہ پہلے ترکی زلزلہ متاثرین کیلۓ 10 لاکھ کی خطیر رقم اہلیان مالیگاٶں کےتعاون سے امداد کی گٸ اور رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے صدقات عطیات اور زکوة کی پھر 6 لاکھ کی رقومات سے جمعیت علماء مہاراشٹر کومستحکم کیا ہے نیز خدام جمعیت علماء کا بھی شکریہ اداکیا کہ جنھوں نے مساجد کے علاوہ انفرادی طورپرمخیرین تک پہنچ کر مالی تعاون کے ذریعے جمعیت علما ٕ کوتقویت پہنچائی اخیر میں صدرمحترم حافظ ندیم صدیقی صاحب نے مالیگاٶں کونیٹ کاسینٹر منتخب ہونے پر جمعیت علماء سلیمانی چوک کے صدرواراکین کی اس اہم خدمات کی سراہنا کرتے ہوۓ نیک خواہشات پیش کی 

اس وفد میں قاری اخلاق احمد جمالی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء شہر مالیگاٶں) مولانا جمال ناصر ایوبی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع ناسک)

حافظ عبدالعزیز رحمانی (سکریٹری جمعیت علماء شہرمالیگاٶں) حافظ رمضان اشاعتی خلیل ایم ایم مدنی شیخ صابر محمد سالم موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)