جلگاؤں ،راویر جامعۃ المدینہ میں عالم کورس کے لئے داخلے جاری

0

 جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)۔عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی علم دین کی اشاعت اوراسلام کی درست تعلیم کوجدید تقاضوں کے ساتھ گھرگھرپہنچانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد وکوشش کررہی ہے ۔جس کے حصول مقصد کے لئے 

جلگاؤں ضلع  میں دو جامعۃالمدینہ(عالم کورس) بنام حضرتِ علی مرتضیٰ ،سپریم کالونی جلگاؤں اور  گلشنِ رضا، عید گاہ کالونی راوير   قائم کۓ گۓ ہیں  اسی کے ساتھ ملک  بھرمیں سینکڑوں کی تعدادمیں مدارس و مکاتیب خدمات انجام دے رہے ہیں  ۔جن  میں زیر تعلیم طلباء کو قرآن و حدیث کی تعلیم کے ساتھ  ساتھ اخلاقی اقدار،پرسنالٹی ڈیولپمنٹ( شخصیت سازی) کی تعلیم دی بھی جاتی ہے بلکہ سکینڈری اور ہائیرایجوکیشن کی بھی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 

دعوت اسلامی کے رکن ہند مشاورت جناب شارق المدنی صاحب نے  اس  نمایندہ کو بتایا کہ نونہالان اسلام کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی و عصری  تعلیم  کا بھی بہٹرج نظم ہے  NCERT  کی ترتیب کردہ کتب سے بچوں کو دسویں اور بارہویں کی انگلش میڈیم  کے ساتھ ہی دیگر میڈیم میں تعلیم دی جاتی اور گریجویشن کے لئے ملک کی مختلف یونیورسیٹیز میں داخلہ لینے کے لئے مکمل رہنمائی کی جاتی ہے ۔تعلیمی سال 22-23 میں  سی بی ایس ای بورڈ نے جیسے ہی دسویں  کے نتیجے کا اعلان کیا جامعۃالمدینہ کے بچوں کی دل کی کلیاں کھل اٹھی ۔کئی طلبہ نے عالم کورس کرنے کے ساتھ اس سال انگلش میڈیم سے   CBSE  بورڈ کے دسویں کے امتحان میں کامیابی حاصل کی موصوف نے یہ بھی بتایاکہ ابھی کئی طلبہ کرام اسٹیٹ وائز بورڈ سے دسویں اوربارہویں کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں  ہم ان طلبہ کی کامیابی اوربہتر مستقبل کے لئے دعاگو ہیں۔مولانا شارق مدنی صاحب نے یہ بھی بتایاکہ گرمی کی تعطیل کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں سمرویکیشن کلاسیس 20 مئی سے شروع ہونے جارہی ہے جس میں اسکول و کالیجیز کے طلبہ کے لئے اخلاقی، دینی، سماجی اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ماہرین کے ذریعے ترتیب دینے کی کوشش کی جائے گی مزید معلومات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ کریں 

0744-3550052یا 917618122626+

  جو حضرات اپنے بچوں کے داخلے جلگاؤں  جامعۃالمدینہ سپریم کالونی میں کروانا چاہتے ہیں وہ  مولانا شکیل مدنی صاحب سے اس نمبر پر رابطہ کریں  9860746139 اور  گلشنِ رضا عید گاہ کالونی راوير کے داخلے کے لئے مولانا سرتاج مدنی صاحب سے اس نمبر پر رابطہ  9356253789 کریں یا  اپنے  شہرمیں موجود دعوت اسلامی کے کارکنان سے رابطہ کریں کی اپیل رفیق روشن قادری صدر شعبہ نشرواشاعت نے کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)