مالیگاؤں (پریس ریلیز۔) مورخہ 18مئی 2023 بروز جمعرات بعد نماز عشاء ٹھیک ساڑھے نو بجے بمقام دفتر اہل حدیث منزل گولڈن نگر مالیگاؤں میں جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے زیر اہتمام امسال حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کے لئے عالم اسلام کی مشہور ومعروف یونیورسٹی جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے فارغ التحصیل مفتی ڈاکٹر نسیم مدنی اور مفتی ڈاکٹر نوح عالم مدنی حفظہ اللہ قرآن وحدیث کی روشنی میں حج اور عمرہ کا مسنون طریقہ سیکھائیں گے۔ ان شاءاللہ
لہذا حج اور عمرہ کے عازمین سے گذارش ہے کہ وقت مقررہ پر حاضر ہوکر اس کلاس سے مستفید ہوں۔