مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں مومن کانفرنس کی ایک خصوصی میٹنگ

0


بیڑ (پریس ریلیز) مورخہ 17 مئی 2023 کو مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں مومن کانفرنس کی ایک خصوصی میٹنگ اور مومن پورہ میں عام اجلاس ہوا ۔ جس میں دھولیہ ضلع مومن کانفرنس کے صدر شکیل احمد شاہین مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے اس کے علاوہ مہاراشٹر پردیش مومن کانفرنس کے صدر جناب متین پرویز (اورنگ آباد)، جناب مبین مومن سیکریٹری آل انڈیا مومن کانفرنس ،جناب

 معیز انصاری صدر مومن کانفرنس ضلع جالنہ،جناب حبیب سیٹھ صدر مومن کانفرنس ضلع پربھنی اور آس پاس علاقوں کے مومن برادری کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ہوٹل گولڈن امپائر میں شکیل احمد شاہین کی موجودگی میں میٹینگ کے دوران مراٹھواڑا میں مومن کانفرنس کو سرگرم اور فعال بنانے پر غور کیا گیا ۔بعد ازاں رات میں مومن پورہ کے اجلاس عام میں مومن کانفرنس کے مذکورہ رہنماؤں کی تقریریں ہوئی ۔جس میں مقررین نے ملک کی آزادی کے لیے مومن برادری کی قربانی کا ذکر کیا اور اس تنظیم کو مضبوط و مستحکم کرنے پر زور دیا ۔مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بیڑ ضلع مومن کانفرنس کے صدر جناب صادق حسین انصاری عرف امبانی سیٹھ اور انکے دوست و احباب نے قابل تعریف محنت اور جدوجہد کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)