"ہر گھر ترنگا" یوم آزادی کے موقع پر 13,14,15 اگست کو اپنے اپنے گھروں پر لہرائیں

0

ممبئی، کل کی مہاراشٹر گورنمنٹ کی کیبنیٹ میٹنگ میں یہ اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا ہے کے آنے والے یوم آزادی کے موقع پر پورے مہاراشٹرا کی عوام اپنے اپنے گھروں پر 13,14,15 اگست کو لہرائیں۔اور اسی طرح یوم آزادی کے موقع پر عوام اپنے اپنے علاقے میں ثقافتی پروگرام کریں ۔ 
اس سمبندھ میں ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر شری جا دھو صاحب کو ایک میمورنڈم دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ "ہر گھر ترنگا" کے پروگرام کے تحت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اورایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد کیا جائے،جس میں اردو، ہندی، مراٹھی آل انڈیا مشاعرہ، خواتین کے لیے منہدی اور دیگر پروگرام، اور اسکولی بچّوں کے لیے کھیل کود کا پروگرام ہو گا۔ 
میونسپل کمشنر شری جادھو صاحب نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ ان تمام ثقافتی پروگراموں کو عمل میں لائیں گے۔ 
پرنس سماچار 9370664181

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)