ملّت ہائی اسکول میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کامیابی سے ہمکنار

0


 جلگاؤں (شیخ زیان احمد): قائد ِ ملّت مرحوم محمد زاہد دیشمکھ صاحب کے نام سے منسوب سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کابڑی دھوم دھام سے انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کا آغاز صفوان قاری ذاکر (X-B) اس طالب علم نے تلاوت کلام سے کیا۔افتتاحی پروگرام میں آئے ہوئے مہمانان کے ہاتھوں غباّرے چھوڑ کر کیا گیا۔مہمانان میں جالنہ کے سابق ایم ایل اے اور مہاراشٹر اسمبلی کے سابق وزیر حسب ِ مخالف چندرکانت دانوے صاحب،راشٹر وادی کانگریس جالنہ کے صدر نثار دیشمکھ صاحب،ساجد زاہد دیشمکھ صاحب،میونسپل کاؤنسلر پرشانت دیشمکھ صاحب،فش مرچنٹ اقبال بھائی،اسکریپ مرچنٹ اسماعیل پٹیل صاحب،بچّوں کے امراض کے ماہر ایم ڈی ڈاکٹر صابر پٹیل صاحب،ساگر بیکری کے مالک مجیب ُ الرحمن صاحب،ڈاکٹر ندیم نظر،ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد رفیق شاہ سر، سید عابد علی سر،ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر تاج الدین شیخ بطور مہمانان موجود تھے۔

ابتدائی جلسہ کی نظامت یوسف شیخ سر نے انجام دی۔کھیلوں میں طالبات کے لیے لیمو چمچہ دوڑ،سوئی دھاگہ دوڑ،تھیلا دوڑ،سنگیت کرسی،رسّہ کشی،ڈاج بال وغیرہ کھیل تھے جبکہ طلباء کے لیے کبڈّی،گولہ پھینک،بھالہ پھینک،تھالی پھینک،دوڑ،سلو سائکلنگ،کرکٹ،فٹ بال جیگے کھیل شامل تھے۔تمام کھیلوں میں طلباء وطالبات نے بڑے جوش وخروش سے شرکت کی اور اپنی اپنی ٹیم کے لیے جی توڑ محنت کرتے دکھائی دئیے۔کھیلوں میں کامیاب طلبہ کو آئندہ پروگرام میں انعامات سے نوازہ جائے گا۔کامیابی کے لیے اسکول کی عفیفہ شاہین میڈم کی رہنمائی م میں تاج الدین شیخ سر، اسپورٹس ٹیچر سید مختار محنت کی نیز جملہ اسٹاف نے خوب محنت کی  نیز جملہ اسٹاف نے خوب تعاؤن پیش کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)