کانگریس امیدوار شوبھا بچچھاؤ کو MLA مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی بھی حمایت حاصل، دو بڑے جلسوں کا انعقاد

0


 مالیگاؤں / 11 مئی بروز سنیچر رات دس بجے مالیگاوں شہر کے ہردلعزیز ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے مکان نیاپورہ پر ایک اہم مشورتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دھولیہ مالیگاوں پارلیمنٹ الیکشن کے متعلق مشورہ کیا گیا اور اتفاق رائے سے درج ذیل تجاویز طئے ہوئی

 جیسا کہ ملک کے اکابر علماء کرام کی رائے ہے کہ فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کو شکست دینے کی پوزیشن میں جو بھی پارٹی ہو اس کو متحد ہو کر ووٹ کریں اس فیصلے کو مقدم رکھتے ہوئے ہمارے حلقہ میں ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاو بی جے پی کو ٹکر دینے کی پوزیشن میں ہیں اس لئے قائد و سالار گروپ کی جانب سے ڈاکٹر شوبھا تائی کو حمایت دی جائے گی اور بھرپور ووٹنگ کی کوشش کی جائے گی. 


قائد وسالار گروپ کی جانب سے شہر میں زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کا ماحول بنانے کے مقصد سے دو بڑے جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا پہلا جلسہ 15 مئ بروز بدھ کو سلام چاچا روڈ نیا اسلام پورہ اور دوسرا جلسہ 17 مئ بروز جمعہ فتح میدان میں کیا جائے گا ان شاء اللہ ۔



جلسہ عام سے قبل محبانِ مفتی اسماعیل قاسمی کی عمومی مشورتی میٹنگ 13 مئ بروز پیر بعد نماز عشاء تا رات دس بجے تک نیاپورہ آفس دارلخیر کے پاس ہوگی ۔

آج کی اس اہم مشورتی میٹنگ میں الحاج عبدالعزیز مقادم، حاجی یوسف الیاس،حاجی عبدالمجید بکھاروالے، اطہر حسین اشرفی، صابر ٹیلر، راجو بھکو، عبدالرحمن شاہ، یاسین منشی، راجو گائیڈ، عیدی امین بھکو، ضلو سیٹھ ،علیم الدین ناز، نہال اسرائیل، سلیم پانی والے، عمرفاروق الخدمت، حافظ شفیق الرحمان، حافظ عبداللہ، قاری زاہد، مانے سیٹھ، سبحان راکسی، مولانا عرفان الدین، کفیل الرحمن، شہباز سیٹھ، عتیق میاں جی، راشد رحمانی، فیصل، علیم انجینئر، حافظ ابراہیم، افتخار احمد، یارو سیٹھ، نیاز احمد، نعیم و دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)