جُڑے گا مالیگاؤں تو جیتے گا انڈیا

0

جُڑے گا مالیگاؤں.... جیتے گا انڈیا

انڈیا اتحاد کی امیدوار شوبھا بچھاؤ کے حق میں شانِ ہند میدان میں


      ملک بھر میں 2024 کے پارلیمانی انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں. بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے دستور میں چھیڑ چھاڑ یا اسے تبدیل کرنے کے ناپاک ارادوں کو دھول چٹانے کے لئے ملک بھر کی اپوزیشن پارٹیوں کے انڈیا اتحاد کو زبردست مقبولیت حاصل ہو رہی ہے. ملک کی سب سے بڑی ریاست اُتّر پردیش جہاں سے مرکز کے اقتدار کا راستہ جاتا ہے، وہاں سماج وادی پارٹی کے قومی سربراہ جناب اکھلیش یادو نے بی جے پی کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کر دیا ہے. بہار سمیت ملک بھر کے سماج وادی سوچ و فکر کے لیڈران کے اقدام سے فرقہ پرست این ڈی اے اتحاد تلِمِلا اٹھا ہے. بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست بے اثر ہوتی دِکھ رہی ہے. مالیگاؤں شہر میں بھی پچھلے دنوں سنوِدھان سُرکشا یاترا کے ذریعے سماج وادی پارٹی نے اتحاد کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کیا.
       ایسے ماحول میں دھولیہ پارلیمانی حلقے کے تحت مالیگاؤں میں بھی 20 مئی، بروز پیر کو ووٹنگ ہونی ہے. دھولیہ پارلیمانی حلقے سے _انڈیا اتحاد_ کی جانب سے ڈاکٹر شوبھا دنیش بچھاؤ کو پارلیمنٹ امیدوار نامزد کیا گیا ہے. مالیگاؤں شہر کے نہالی سوچ و سماج وادی طرزِ عمل رکھنے والے جیالے، ڈاکٹر شوبھا بچھاؤ کے حق میں میدان میں کود پڑے ہیں تا کہ فرقہ پرستی کے ناسور کو ملک بھر سے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں.
       انڈیا اتحاد کی امیدوار فرقہ پرستوں کے مقابلے فاتح بنے اور مالیگاؤں شہر کا اس فتح میں بھرپور حصہ ہو اس کے لئے سماج وادی پارٹی صدر محترمہ شانِ ہند نہال احمد صاحبہ 13 مئی بروز پیر سے گھر گھر دورہ کے ذریعے ووٹروں میں بیداری لانے کی شروعات کرنے جاری رہی ہیں. محترمہ شانِ ہند صاحبہ کے اس دورے کی شروعات بروز پیر شام چار بجے، خیابانِ نشاط چوک سے ہوگی. سماج وادی پارٹی کے سبھی ذمہ داران، ورکر حضرات اور دستور کے حامیوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ 13 مئی، بروز پیر کی شام چار بجے خیابانِ نشاط چوک پر حاضر ہو کر محترمہ شانِ ہند صاحبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کی امیدوار شوبھا بچھاؤ کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوں.

نوٹ : 20 مئی ،بروز پیر کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے کے درمیان اپنے قیمتی ووٹ _انڈیا اتحاد_ کی امیدوار شوبھا بچھاؤ کو دے کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں.

       اپیل و تائید کردہ

سماج وادی پارٹی، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)